Archive for December 17th, 2004

مسافر

December 17, 2004

رات کو سونے سے پہلے نئی ہندی فلم ’مسافر‘ دیکھا، کچھ خاص نہیں مگر آئٹم گانے دل کو لبھانے لگے اور سنجے دت کی اداکاری میں دم تھا مگر انیل کپور کو پروفیشنل آوارہ دکھایا گیا ـ تمام آئٹم گانوں میں لڑکیوں کا ڈانس اچھا رہا جس میں تھوڑی بہت ہالی ووڈ کی جھلک دکھائی دے رہی تھی کل ملاکر مسافر ایک بکواس فلم ہے ـ

جیون

December 17, 2004

سوچ لیا، خدا تو صرف ایک خیال ہے
سمجھ لیا، دنیا ایک عظیم جنت ہے
پھر خیال آیا، یہ بھوک کیا بلا ہے

سوچ لیا، بہت بڑا دولت مند بنوں گا
سمجھ لیا، اور میں بھی جنت میں رہوں گا
پھر خیال آیا، میرے مرنے کے بعد کیا ہوگا

سوچ لیا، اگر مرنا ہی ہے تو دولت کس کام کی
سمجھ لیا، دنیا جنت بھی ہے اور جہنم بھی
پھر خیال آیا، جینا اسی کا نام ہے

کھانا

December 17, 2004

آجکل دوپہر میں تقریبا اچھا کھانے کو مل رہا ہے اور میں اس کھانے سے خوش بھی ہوں کیوں کہ ایک سال بعد دوپہر میں کچھ اچھا کھانے کو مل رہا ہے ـ رات میں تو خیر برگر یا شورما پر گذارا کرتا ہوں ـ میرے ساتھ دوسرے ساتھیوں نے بھی دوپہر کے کھانے کی تعریفیں کیں ـ یہ کھانا ایک ہندوستانی ہوٹل سے آتا ہے جو ہمارے فلیٹ سے بہت دور ہے جسے ڈیلیوری بوائے بذریعہ کار ہم تک پہنچاتا ہے اب سوچ رہا ہوں رات کو بھی وہیں سے کھانا منگوالوں مگر رات کا تو میرا کوئی ٹھکانا نہیں کبھی یہاں تو کبھی وہاں ـ