Buhaira Corniche - Evening view
December 21, 2004
Here is my Office and Flat infront of Buhaira Corniche - Sharjah UAE

یوں تو روزانہ اپنے بلاگ کیلئے کچھ نہ کچھ لکھتا ہی رہتا ہوں پھر دس بارہ پوسٹ لکھنے کے بعد ہی اپنے بلاگ پر پوسٹ کرتا ہوں ـ اگر روزانہ آفس میں بیٹھے انٹرنیٹ پر اپنے بلاگ کو براؤس کرتا رہوں تو آئی ٹی منیجر میرے اس بلاگ کو بھی بلاک کردے گا پھر مجھے باہر کسی سائبر کیفے میں جاکر پوسٹ لکھنی پڑے گی ـ چوں کہ جمعہ کے دن کمپنی کو چھٹی ہے سوائے ہمارے پروڈیکشن ڈیپارٹمنٹ کے، اس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والوں کی چھٹی اتوار کو ہے اور جمعہ کا دن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی بند رہتا ہے سوائے سرور کے ـ تو میرے لئے جمعہ کا دن غنیمت ہے، جمعہ کا پورا دن دفتر میں بیٹھے انٹرنیٹ میں گھسا رہتا ہوں مگر ای میل چیک کرنا ہو یا چیٹنگ سائبر کیفے کو جانا پڑتا ہے کیوں کہ کمپنی میں ذاتی مفادات کے تمام سائٹوں کو آئی ٹی منیجر نے بلاک کردیا ہے ـ اسی لئے ایک ساتھ دس بارہ پوسٹوں کو صرف جمعہ کے دن ہی اپلوڈ کرتا ہوں ـ تمام مضامین نوٹ پیڈ میں ٹائپ کرنے کے بعد ہفتے میں ایک بار جمعہ کے دن پوسٹ کرتا ہوں ـ اس دفعہ بہت ساری پوسٹ اپلوڈ کر رہا ہوں جو پچھلے دو ہفتوں سے لکھ رہا ہوں ـ

میں مانتا ہوں موٹا پا ایک بیماری ہے، موٹا پا صحت کیلئے مضر ہے اور موٹاپے سے انسان بہت جلد مرجاتا ہے مگر میں کیا کروں کھانے کا اتنا شوقین ہوں کہ اپنے موٹاپے کی طرف توجہ ہی نہیں دیتا اگر دیتا بھی ہوں تو خود جواب بھی رکھتا ہوں ’’جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا‘‘ـ
مجھے یہاں عام ہوٹلوں کے کھانے پسند نہیں، صبح کو چائے کے ساتھ چیز کھاتا ہوں، دوپہر میں آلو کے چپس اور کیک کیساتھ جوس پیتا تھا مگر اب باقاعدہ کھانا کھا رہا ہوں ـ رات میں برگر اور شورما کھانے کے بعد سونے سے پہلے دودھ پیتا ہوں ـ ہر دو دن میں ایک بار پیٹزاہٹ یا پھر کے ایف سی ریسٹورنٹس میں کھاتا ہوں ـ اسکے علاوہ دوسری بہت ساری تیل والی غذائیں، کیک اور چاکلیٹ وغیرہ خوب کھاتا ہوں ـ
دوست مجھے موٹو کہتے تھے تو بہت غصّہ آتا تھا مگر اب نہیں، کیوں کہ موٹو کہہ کر چھیڑنے والوں کی طرف توجہ ہی نہیں دیتا ـ دوست کہتے ہیں: ’’شعیب کو دیکھو کھاتا پیتا ہمیشہ خوش رہتا ہے، اسے ذرا بھی ٹینشن نہیں‘‘ ـ میں بھی یہی چاہتا ہوں کیونکہ مجھے ٹینشن لینا پسند نہیں اور جب بھی ٹینشن ہو خوب کھاتا ہوں اور جب غصّہ آتا ہے تب بھی خوب کھاتا ہوں، مجھے ہمیشہ کھاتے پیتے خوش رہنا پسند ہے ـ کل جو ہوگا اچھا ہی ہوگا ـ