Archive for February 18th, 2005

زبردست

February 18, 2005

حالانکہ ویب گرافک ڈیزائنر ہوں لیکن ہلکا پھلکا ٹیمپلیٹ پسند ہے تبھی تو (بالآخر) اس اردو بلاگ کا ٹیمپلیٹ بدل دیا ـ بہت دنوں سے صرف سوچ رہا تھا کہ اس بلاگ کا ٹیمپلیٹ بدل دوں، آج پہلی بار خود کا بلاگ اچھا لگ رہا ہے ـ ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹس پر زیادہ عبور نہیں ورنہ اس بلاگ کو اور بہتر بنا دیتا ـ

پوسٹ کی سرخیوں کا رنگ گرین تھا جسے بدل کر لال کردیا تاکہ کچھ فرق نظر آئے ـ چاہتا تو نہیں پھر بھی چند پوسٹوں میں تصویروں کا استعمال بھی کرلیا، کوشش کروں گا کہ تصاویر کا استعمال کم ہو، چونکہ یہ صرف بلاگ ہے ذاتی ویب سائٹ نہیں ـ ہفتے بھر کئی پوسٹ ٹائپ کرنیکے بعد سب کو ایک ساتھ کسی ایک دن بلاگ کرتا ہوں ـ رات دیر سے سونے کی عادت ہے کچھ نہ کچھ ٹائپ کرتا رہتا ہوں (کچھ بھی) ـ

یومِ حیوانیت

February 18, 2005

دہشت گردی کہوں، انتقام کہوں یا کیا کہوں ـ دہشت گرد تو دہشت گرد ہوتے ہیں انکا کام ہی دہشت پھیلانا ہوتا ہے وہ محبت کا مفہوم تک نہیں سمجھتے اور ان سے انسانوں کی خوشی دیکھی نہیں جاتی ـ آج ١٤ فروری کو منیلا اور بیروت میں بم دھماکوں کیساتھ ویلنٹائنس ڈے منایا گیا ـ درجنوں انسانوں کے چیتھڑے ہوا میں اڑگئے یہ وہی انسان تھے جو بم دھماکوں سے صرف چند لمحے قبل ہنس کھیل رہے تھے ـ جہاں کہیں بھی خوشیاں منائی جارہی ہوں وہاں دہشت گرد ’’یوم حیوانیت’’ ضرور مناتے ہیں کیونکہ انپر جنت کا بھوت سوار ہے ـ

چاہے وہ ابو سیاف ہو یا حزب اللہ، انسانی جانوں سے کھیلنا کتنا آسان بن گیا ہے ـ انسان انسانیت کو عذاب دے رہا ہے ـ دہشت گردوں کو اچھا لگتا ہوگا کہ انکے سامنے انسانیت خون میں لت پت تڑپ رہی ہے ـ لوگ خدا سے ڈرتے ہیں، شیطان سے نفرت کرتے ہیں اور آپس میں ایکدوسرے سے پیار کرتے ہیں مگر وہ انسان جو دوسرے انسانوں کو جان بوجھ کر تکلیفیں دیتا ہے میری نظر میں وہ انسانی شکل میں درندہ ہے ـ اور ایسے درندہ صفت انسانوں کو جتنے بھی گندے الفاظ لکھوں کم ہے ـ

بچت

February 18, 2005

کل کے بارے ذرا بھی فکر نہیں، شروع سے ہی نہیں ـ بچت کیسے کیجاتی ہے معلوم نہیں ـ تعجب ہوتا ہے لوگ اپنی کمائی کا ایک حصہ فیوچر کیلئے محفوظ کرلیتے ہیں ـ مگر مجھ میں یہ خوبی نہیں ہے، آج میرے پاس جو بھی ہے آج ہی خرچ کردیتا ہوں ـ ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں مرتبہ کوشش کرکے دیکھ لیا مگر مجھ سے بچت نہیں ہوپاتی ـ لوگ دو روپئے میں سے ایک روپیہ کل کیلئے بچا رکھتے ہیں، کئی مرتبہ کوشش کرکے دیکھ لیا مگر ناکام رہا ـ اب پھر سے ایک بار کوشش کر رہا ہوں ـ