اس بلاگ میں ـ
March 4, 2005تمام بلاگرس کے خیالات ایک جیسے ہونا ضروری نہیں پھر بھی چند اردو بلاگرس کو دیکھ کر خیال آیا کہ اپنے بلاگ پر تہذیب، اخلاق اور معلوماتی تحریریں بھی لکھنا چاہئے ـ جب معلوم ہوگیا کہ بلاگ جو کہ اپنی روز مرّہ اور ذاتی خیالات کو لکھنا ہوتا ہے پھر اس بلاگ پر اپنے ذاتی خیالات کو لکھ کر پوسٹ کرنا شروع کردیا تو جناب قدیر صاحب نے میری تحریروں پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جو کہ انکے خیال سے ٹھیک ہی کیا ـ
ـ اس بلاگ میں مسئلے مسائل جیسا کچھ نہیں لکھتا کہ تبصروں کی ضرورت پڑے ـ تمام اردو بلاگرس عمدہ تحریریں لکھ رہے ہیں اور ان کا آپسی تبادلہ خیال بھی اچھا ہے ـ میری تحریریں اردو بلاگرس کو کھٹکتی ہیں کہ میں ان کی طرح نہیں لکھتا ـ چند اردو بلاگرس کی قدر کرتا ہوں جو اپنی تحریروں سے دوسروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ـ