Archive for March 7th, 2005

ننھا تجربہ

March 7, 2005

اپنے اکاؤنٹ ہاٹ میل سے اردو یونیکوڈ کی چند سطریں اپنے ہی یاھو میل کے اکاؤنٹ پر تجربے کے لئے روانہ کیا تو الفاظ ةةةةة چوکور خانوں کی طرح نظر آرہے تھے اور جب ان ةةةةة خانوں کو ایم ایس ورڈ کی فائل پر پیسٹ کرنے کے بعد اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا فونٹ اپلائی کیا ـ زبردست ـ
تجربہ کامیاب رہا ـ اردو یونیکوڈ میں لکھ کر ای میل کئے ہوئے الفاظ یاھو اور ہاٹ میل میں صحیح نظر نہیں آتے مگر انہی ةةةةة خانوں کو ایم ایس ورڈ کی فائل میں پیسٹ کرنے کے بعد کوئی بھی اردو یونیکوڈ والا فونٹ اپلائی کریں تو اردو الفاظ صاف دکھائی دیتے ہیں ـ دقّت ضرور ہوتی ہے مگر اتنا تو معلوم ہوگیا کہ اردو یونیکوڈ کو بدریعہ ای میل بھیجا جاسکتا ہے ـ ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرلینے کے بعد کاپی ـ پیسٹ کے ذریعے ای میل کرسکتے ہیں ـ وصول کرنیوالے کو چاہئے کہ مواد کو ایم ایس ورڈ پر لاکر پڑھے ـ

مایا

March 7, 2005

میٹرکس سیریز، لِٹل ہارٹ سیریز، ممی سیریز اور اسکے علاوہ دوسرے نئے ہالی ووڈ کی فلموں میں مایا کا کردار زیادہ ہی نرالا ہے ـ آنے والی فلموں میں بھی جس میں بھر پور اسپیشل افیکٹس ہوں، سب کچھ مایا کا کمال ہے ـ مایا کا ایجوکیشن ورژن مفت دستیاب ہے مگر بغیر استاد کے مایا سیکھنا مشکل ہے ـ ایجوکیشن ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں چونکہ ٦٠ ایم بی کا پروگرام ہے اور اس سے پہلے رجسٹریشن کے کئی مرحلوں سے گذرنا پڑتا ہے ـ آجکل ٹی وی پر دل لبھانے اور چکاچوند کردینے والے اشتہارات میں بھی اسی پروگرام کا ہاتھ ہے ـ

مختلف زبانوں میں

March 7, 2005

ویب دنیا بھی دوسرے عالمی معیار کی ویب سائٹوں میں سے ایک ہے ـ اس سائٹ میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اپنے ای میل اکاؤنٹ سے تقریبا گیارہ ہندوستانی زبانوں کو آسانی کیساتھ بغیر فونٹس ڈاؤن لوڈ کئے استعمال کرسکتے ہیں ـ زبانیں نہ بھی آتی ہوں مگر رومن ہندی، رومن، گجراتی، رومن پنجابی وغیرہ ٹائپ کریں تو اسکرین پر اپنی مرضی کی زبان خود بخود نمودار ہوتی رہتی ہے ـ اس ای میل سائٹ میں مشکل جیسا کچھ بھی نہیں کہ نہ سمجھ میں آئے ـ ای میل کے کمپوزنگ صفحے کو دیکھتے ہی استعمال کرنے والا خودبخود سمجھ کر استعمال کرنے لگتا ہے ـ بہت خوب ہے یعنی کہ زبانیں سمجھ میں نہ آئیں پھر بھی نہ سمجھ میں آنے والی زبانوں میں ای میل کرسکتے ہیں ـ مثال کے طور پر دماغ میں اردو الفاظ ہیں جسے مراٹھی زبان میں ٹائپ کرنا ہے، صرف مراٹھی کی زبان کو پسند کرکے ٹائپ کرنا شروع کریں تو مراٹھی ہمارے نظروں کے سامنے ٹائپ ہوتی دکھائی دیتی ہے دوسری اسکرین پر دماغ کے اردو الفاظ یعنی رومن اردو ـ