Archive for March, 2005

انپیج

March 7, 2005

اردو زبان سے محبت اور اسکی ترویج کیلئے نبیل بھائی کا توجہ دلانا بہت پسند آیا ـ شروع کے تین پوسٹ انہی کی فرمائش پر ہیں ـ

ــــ اردو الفاظوں کے درمیان انگریزی الفاظ کو پڑھنے کیلئے صفحے کو بائیں سے دائیں کرلینا ٹھیک ہے ــــ

انپیج اردو سافٹویئر کے تمام نسخ بذریعہ کورل ڈرا ورژن ٩، ١٠، ١١، ١٢ کمپیوٹر کے کسی بھی سافٹویئر میں گل کھلا سکتے ہیں ـ اب تک تو شاید ہر کسی کو معلوم ہو، مگر یہ ذاتی تجربہ پانچ سال پرانا ہے ـ
انپیج اردو سافٹویئر کی فائل میں، جیسا کہ لکھنے کیلئے ٹیکسٹ باکس ضروری ہے، کسی بھی اردو نسخ میں اپنا نام لکھنے کے بعد ٹیکسٹ باکس کو کاپی ـ پیسٹ کے ذریعے کورل ڈرا کے کسی بھی نئے ورژن میں لانے کے بعد Arange کی قسم میں جاکر Brake Apart کا حکم دیں تو پیسٹ کیا ہوا اردو نسخ یعنی اپنا نام الفاظ میں تبدیل ہوجائے گا ـ اپنے نام کو کاپی ـ پیسٹ کے ذریعے کمپیوٹر کے کسی بھی سافٹویئر میں چاہے وہ ڈیٹا بیس ہو یا گرافک، لیجایا جاسکتا ہے ـ
سب سے پہلے انپیج اردو کا پروگرام کھلا ہو پھر بعد میں دوسرے پروگرامز کھولیں تو انپیج اردو سافٹویئر کے تمام اردو نسخ فونٹ ہر کسی پروگرام کے فونٹ مینو میں نظر آئیں گے ـ کورل ڈرا سے لائے گئے اردو نام کو مختلف سافٹویئرس میں پیسٹ کرنے کے بعد فونٹ مینو سے نظر آنے والے انپیج اردو کے کسی بھی نسخ فونٹ کو ایپلائی کریں تو تجربہ سامنے نظر آتا ہے ـ
اسی تجربے سے انپیج اردو کے تمام نسخ فونٹس کو ایچ ٹی ایم ایل میں بھی لکھا جاسکتا ہے، مشکل یہ ہے کہ براؤس کرنے والے کے سسٹم میں انپیج اردو کا پروگرام ہو اور جو پہلے سے کھلا رہے ـ یہ تجربہ دفتر میں ہی آزما کر دیکھ لیا، مختلف کمپیوٹروں سے براؤس کرنے کے بعد جس میں انپیج کا پروگرام انسٹال تھا مگر باہر سائبر سنٹرس سے ایسا تجربہ کبھی نہیں کیا ـسائڈ بار میں نیچے چند اردو کے گِف پکچر ہیں جو اسی تجربے سے بنایا ہے جو کہ چار سال پرانے ہیں جس میں تین نئے گِف بھی ہیں

نئے ورژن

March 7, 2005

کورل ڈرا کے ورژن ١٢ میں اردو یونیکوڈ کام کر رہا ہے اور ایم ایس آفس کی طرح اس میں بھی اردو کو ٹائپ اور ایڈٹ کرسکتے ہیں مگر دفتری کام کے دوران چند ایپلیکیشن ٹھیک سے کام نہیں کر رہے جسکی وجہ سے دوبارہ ورژن ١٠ استعمال کر رہا ہوں ـ کورل ڈرا کے ورژنوں میں ٥، ٧ ـ اور ١٠ میرے خیال سے بالکل پرفیکٹ ہیں ـ میرا کمپیوٹر ونڈوز پروفیشنل پر چل رہا ہے ـ کئی طریقوں سے چیک کرلیا مگر پتہ نہیں کام کے دوران ورژن ١٢ لنگڑاکر گر جاتا ہے اور کبھی سی ڈی آر فائلیں ناقابل بھی ہوجاتی ہیں جسکی وجہ سے دوبارہ کام کرنا پڑتا ہے ـ فی الحال ورژن ١٠ پر دفتری کام صحیح ہو رہا ہے ـ
اڈوب کا فوٹوشاپ، اپنی مرضی کیمطابق اردو یونیکوڈ دکھاتا ہے اور کبھی منہ تیڑھا کرلیتا ہے ـ ایم ایس ورڈ کی فائل میں ٹائپ کئے ہوئے اردو مواد کو فوٹوشاپ میں پیسٹ کریں تو اردو ٹیکسٹ سوالیہ نشان بن جاتے ہیں زبردستی کرو تو صحیح اردو الفاظ نظر آتے ہیں اور جب پی ایس ڈی بناکر دوبارہ فائل کھولیں تو پھر سے سوالیہ نشانات نظر آتے ہیں ـ یہی حال میکرو میڈیا کا ہے چاہے وہ ڈائرکٹر ہو یا فلاش، اسے بھی اردو یونیکوڈ کو سوالیہ نشانات دکھانا آتا ہے ـ
کورل ڈرا کا ورژن ١٢ جانچنے کیلئے مفت دستیاب ہے ـ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے رجسٹریشن کے کئی مرحلوں سے گذرنا پڑیگا ـ

ننھا تجربہ

March 7, 2005

اپنے اکاؤنٹ ہاٹ میل سے اردو یونیکوڈ کی چند سطریں اپنے ہی یاھو میل کے اکاؤنٹ پر تجربے کے لئے روانہ کیا تو الفاظ ةةةةة چوکور خانوں کی طرح نظر آرہے تھے اور جب ان ةةةةة خانوں کو ایم ایس ورڈ کی فائل پر پیسٹ کرنے کے بعد اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا فونٹ اپلائی کیا ـ زبردست ـ
تجربہ کامیاب رہا ـ اردو یونیکوڈ میں لکھ کر ای میل کئے ہوئے الفاظ یاھو اور ہاٹ میل میں صحیح نظر نہیں آتے مگر انہی ةةةةة خانوں کو ایم ایس ورڈ کی فائل میں پیسٹ کرنے کے بعد کوئی بھی اردو یونیکوڈ والا فونٹ اپلائی کریں تو اردو الفاظ صاف دکھائی دیتے ہیں ـ دقّت ضرور ہوتی ہے مگر اتنا تو معلوم ہوگیا کہ اردو یونیکوڈ کو بدریعہ ای میل بھیجا جاسکتا ہے ـ ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرلینے کے بعد کاپی ـ پیسٹ کے ذریعے ای میل کرسکتے ہیں ـ وصول کرنیوالے کو چاہئے کہ مواد کو ایم ایس ورڈ پر لاکر پڑھے ـ