Archive for April 8th, 2005

ہاں جی!

April 8, 2005

اپنے بلاگ سے مخاطب ہوں ـ پچھلے تین دنوں سے تجھے سجانے سنوارنے میں جو دقتیں اور مشکلیں پیش آئیں بیان سے باہر ہے ـ کسی صاحب کے انگریزی بلاگ پر، جن کا ٹمپلیٹ بہت ہی خوبصورت تھا اپنے ناپاک ارادوں سے ان کے ٹمپلیٹ کو پاکی صفائی کیساتھ اپنے بلاگ کے ٹمپلیٹ میں اتارلیا اور جب اپنا اردو بلاگ کھولا تو جو شکل نظر آئی جیسے ایک بھیانک خواب تھا ـ پروگرامنگ کی الف ب تک نہیں جانتا اور چلا بلاگ کے کپڑے (ٹمپلیٹ) بدلنے ـ

پچھلی تین راتیں جو سائبر کیفے میں گذار دیں ، سائبر کیفے کا مالک بھی رعایت دینے لگا اور چائے بھی پلائی ـ انٹرنیٹ پر وقت صرف ہوا روپئے خرچ ہوئے مگر چوری سے لایا گیا ٹمپلیٹ اپنے اردو بلاگ پر صحیح نظر نہیں آرہا ـ ایک دن ہمارے دوست نے کہا تھا کہ چلو تمہیں ایچ ٹی ایم ایل کے کچھ گن سکھادوں تب میں نے کہا جاؤ بھئی ہم گرافک سیکھ کر کچھ گل نہیں کھلاسکے اب ایچ ٹی ایم ایل سیکھ کر کیا کروں ـ کل ہمارے دوست کی بہت آئی، کتنا اچھا مفت آفر دیا تھا کہ مجھے ایچ ٹی ایم ایل سکھا دیں گے اور میں نے ٹھکرا دیا تھا ـ

دوسروں کے ٹمپلیٹ بہت اچھے لگتے ہیں اور انہی (چوری) کے ٹمپلیٹ کو جب اپنے اردو بلاگ پر اتاروں تو بغلیں جھانکنے کو دل کرتا ہے ـ بلاگ بنالیا یہی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ بھی دوسرے بلاگرس کو دیکھ کر سیکھا ـ یہ اردو بلاگ میرا منہ چڑا رہا تھا جب اسکو جیسا تھا ویسا چھوڑ آیا جیسے کہہ رہا ہو ’’شعیب زیادہ چالاکی نہ کر، کیونکہ تو ایچ ٹی ایم ایل کی الف ب تک نہیں جانتا‘‘ ـ

گوگل کا بلاگر

April 8, 2005

ایم ایس این کا فری اسپیس بھی کچھ کم نہیں، شروع میں کچھ دقتیں پیش آئیں اور محسوس کیا گوگل کیجانب سے عنایت کردہ بلاگر کافی بہتر ہے ـ چند دنوں کیلئے ایم ایس این کے ویب لاگ کو بھول ہی گیا مگر جب دوبارہ اسے پرکھنا شروع کیا تو کچھ بہتر پایا ـ چند ایسی باتیں ہیں جو گوگل کے بلاگر میں موجود نہیں اور ایم ایس این کے فری اسپیس میں کئی سہولتیں دستیاب ہیں ـ آخر میں ایک ہی بات سمجھ آتی ہے کہ بلاگ لکھنے والے ایچ ٹی ایم ایل اور تھوڑا بہت جاوا کا استعمال کرتے ہوئے بلاگ کا استعمال کرتے ہیں سب سے خاص بات اپنی من مانی بھی کرسکتے ہیں مگر فری اسپیس میں من مانی جیسی سہولت نظر نہیں آتی ـ انٹرنیٹ پر کئی کمپنیاں ویب لاگ کی سہولت مہیا کر رہے ہیں مگر گوگل کا بلاگر سب سے مختلف اور آسان لگتا ہے ـ