لکّی نمبر

پچھلے ہفتے ایک نئے برانڈ ’’ورری‘‘ جو فرانس کا ہے، ہماری کمپنی نے بڑے پیمانے پر فیشن شو منعقد کیا ـ دفتر میں ہی سارا کام ختم کرکے فیشن شو کے دو داخلہ پاس لئے اور دوست کو لیکر Corel Beach Resort (فائیو اسٹار ہوٹل) پہنچا ـ داخلہ پاس کے ساتھ Lucky ڈرا کوپن بھی شامل تھے، نام لکھ کر کوپن جمع کروا دیا ـ کمپنی مالکان کی نظروں سے دور رہے تاکہ قریب بلاکر کسی کام پر نہ لگوادیں، پیچھے دوستوں کے درمیان جاکر بیٹھ گئے ـ فیشن شو زبردست رہا، ہمارے مارکیٹنگ منیجرس بھی پتہ نہیں کہاں کہاں سے چھانٹ کر ماڈلز پکڑ لاتے ہیں ـ

لکّی ڈرا کا اعلان ہوا، خوش نصیب کا نام سننے سینکڑوں کان کھڑے ہوگئے ـ گرررر ـ ناچیز کا نام نکل آیا ـ ـ انگلیاں خود بخود دانتوں میں پس گئیں، جی چاہا بھاگ نکلیں ـ اسٹیج کے برابر کمپنی کے مالکان براجمان تھے اور یہ فیشن شو امیر ترین اور اونچی سوسائٹی والوں کیلئے تھا ہم تو اسٹیج کے پیچھے کام کرنے والے لوگ ہیں ـ انتظامات دوسری کمپنیوں نے کئے تھے اسلئے داخلہ پاس ضروری تھا ـ لکّی ڈرا کوپن تو ایک فیصد بھی خیال نہ رہا کہ بدنصیب کا ہی نام نکل آئے گا ـ ایک شریر نے کھینچتے ہوئے اسٹیج پر لا چھوڑا ـ بہت سارے Gifts کیساتھ مبارکبادیاں وصول ہوئیں پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ـ کمپنی کے ساتھی دور کھڑے پھٹی نظروں سے دیکھ رہے تھے اور ہمارے مالکان نوکیلے دانت دکھا رہے تھے ـ جناب کے طوطے اڑگئے اور پیر بھی ڈگمانے لگے ـ

3 Responses to “لکّی نمبر”

  1. Anonymous Says:

    :0 ;)

  2. شعیب صفدر Says:

    اسے کہتے ہیں برا ہوا؟؟؟؟ شاید

  3. Hypocrisy Thy Name Says:

    طوطے ہاتھوں کے اڑا کرتے ہیں۔ اللہ نہ کر کہ آپ کے طوطے اڑیں۔ ویسے اگر آپ کالا شاہ کاکو رہتے ہوتے تو بات کچھ سمجھ میں آ جاتی۔ ہر چیز سے آزاد شہر میں رہ کر اتنا خوف کیوں ؟

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.