Archive for April, 2005

Apple

April 18, 2005

پرنٹ انڈسٹری میں اکثر ایپل میکنٹوش کا رواج ہے لیکن چھوٹی انڈسٹریاں Mac سسٹم خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں مگر کیا بات ہے ہماری ملٹی نیشنل کمپنی جس کے تقریبا ایک سو سے زیادہ شورومس پورے مڈل ایسٹ میں پھیلے ہوئے ہیں اور تقریبا پانچ لاکھ درھم روزانہ آمدنی ہوتی ہے ـ جب اپنے مالک سے ایپل میکنٹوش کی فرمائش کیا تو آئی ٹی منیجر سے کوٹیشن دریافت ہوا اور جب قیمت کا پتہ چلا تو مالک چکرا گیا ـ مجھ سے پوچھا: کیا PC میں جو کام ہوتا ہے وہ کافی نہیں ہے ـ میں نے بہتر سمجھانے کی کوشش کی کہ جسطرح دفتر میں لنگی پہن کر آنا اچھی بات نہیں حالاں کہ لنگی پہن کر کام کیا جاسکتا ہے ـ اسی طرح گرافک کے سارے کام میکنٹوش پر ہی اچھے لگتے ہیں اور یہ سسٹم گرافک کیلئے بطور خاص ہے ـ مالک عربی، سارے ڈیپارٹمنٹس کے چیف عربی یہاں تک کہ آئی ٹی منیجر بھی عربی اور عربیوں کی عقل موٹی ہوتی ہے ـ انڈیا میں گرافک کیلئے زیادہ تر ایپل میکنٹوش کا رواج ہے ـ

بڑا میٹرکس

April 18, 2005

بڑا میٹرکس

April 18, 2005

پچھلے مہینے

April 12, 2005

دبئی میں ہندوستانی ٹیلیویژن چینلوں پر اطلاع دیجا رہی تھی کہ اب سے ٹھیک دو گھنٹے بعد جنوب ایشیاء میں پھر ایک بار سونامی نما زلزلہ ہوگا ـ ٹی وی پر یہ بھی دکھایا گیا کہ جنگی پیمانے پر جنوب ہند کے ساحلوں کے قریب تمام علاقے خالی کروائے جارہے تھے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا تھا ـ
پہلے تو اس عجیب پیشن گوئی پر تعجب ہوا، پھر رات ایک بجے تک اس انتظار سے کہ شاید ٹیلیویژن پر لائیو زلزلہ دیکھ پاؤں ـ صرف یہی اطلاع مل رہی تھی کہ زلزلہ ہونے والا ہے یا ہوگا ـ انتظار میں نیند بھی آگئی ـ جب صبح اٹھ کر سب سے پہلے اخبار دیکھا سماٹرا، میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا تقریبا چار ہزار لوگ ٢ء٨ ریکٹر اسکیل کی دہشت سے ہلاک ہوگئے اور جنوب ہند میں بھی زلزلے کے خفیف جھٹکے محسوس کئے ـ سائنسدانوں کی داد دینی چاہئے جنہوں نے کم از کم زلزلہ ہونے سے پہلے انتباہ کردیا تھا ـ یہ سائنس کی ترقی ہے جو اب بتاسکتے ہیں کہ آج زلزلہ ہوگا، اور کہاں ہوگا یہ بھی معلوم ہے ـ