Archive for May 22nd, 2005
May 22, 2005
الوحدہ اسٹریٹ پر واقع پیٹزاہٹ کے بالکل پیچھے میرا پسندیدہ چائنیز ریسٹورنٹ ’’چائنا ٹاؤن‘‘ میں جمعرات کی صبح چھ بجے گیس سلینڈر زوردار آواز کیساتھ پھٹ پڑا یہاں تک کہ پیچھے کیجانب موجود Pizza Hut کی شیشے کی دیواریں چکناچور ہوگیں ساتھ ہی آس پاس کئی اور دکانوں کو نقصان پہنچا ـ اخباری اطلاعوں کے مطابق جملہ آٹھ افراد گھائل اور ایک کی حالت نازک ہے ـ

اسی ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھایا تھا اور صبح سلنڈر پھٹ پڑا ـ خوبصورت، پاک صاف ریسٹورنٹ اسوقت کھنڈر بن گیا ہے ـ مجھے مزیدار کھانے پسند ہیں اور یہ چائنیز ہمارے فلیٹ سے بالکل قریب ہے اور ہفتے میں چار دن اسی ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھاتا ہوں ـ ویسے شہر میں بہت سارے چائنیز ریسٹورنٹ موجود ہیں مگر یہ میرا فیوریٹ ریسٹورنٹ تھا ـ
Posted in عام خیالات | No Comments »

سمندر کنارے، کھجور کی جھاڑیوں کے نیچے ہم دوستوں نے دھواں دار سیخ کباب اور چکن تندوری بنایا ـ جمعرات کی رات کورنیش پر ہمیشہ کی طرح سینکڑوں فیملیاں ہفتہ وار چھٹی منا رہے تھے اور ہم جملہ ١٢ بیچلرس چولہا سلگاتے ہوئے آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ آس پاس چھٹی منانے آئی ہوئی فیملیاں کھا پی کر گپ شپ میں مشغول ہوگئں ـ

ہم جملہ ١٢ دوست، سب کا تعلق بنگلور ہی سے ہے، ہم سب یہاں ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں ـ اسلئے آپس میں شور شرابہ گالی گلوچ کیساتھ بات چیت اور ہنسی مذاق عروج پر تھا تاکہ روایت کو زندہ رکھ سکیں ـ ہمارے میں چند شریر لڑکے خوبصورت لڑکیوں کو دیکھ کر آس پاس بیٹھی ہوئی فیملیوں میں گھس گئے اور انکے چولہے سلگانے میں مدد کرنے لگے جبکہ دو گھنٹوں کی مشقت اور ہم جملہ ١٢ لڑکوں کی لگاتار محنت کے بعد بالآخر ہمارا چولہا بھی سلگ اٹھا، سب دوست خوب سیر ہوگئے اور رات تین بجے تک چھیڑ چھاڑ، ہنسی مذاق، کمپنی کے مالکان اور ہمارے منیجروں کی نقلیں اتار کر لوٹ پوٹ ہوگئے ـ رات چار بجے گالیوں کیساتھ ایکدوسرے کو الوداع کہا ـ سب اپنے اپنے راستے ٹیکسیوں میں بیٹھ کر چلے گئے، میں اور میرا روم میٹ پیدل چلتے ہوئے اپنی منزل کیطرف کیونکہ ہمارا فلیٹ سمندر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے ـ

ابھی ہمارے ایک ساتھی ہم چند موٹے دوستوں کو دبلا کرنے کی قسم کھاچکے ہیں، روزانہ شام کو زبردستی تیز
رفتاری کیساتھ بھگاتے ہیں اور تھنڈی سانس لینے کا موقع بھی نہیں دیتے ـ سمجھ میں نہیں آتا انہیں یہ آئیڈیا وِنٹر میں کیوں نہیں آیا کیونکہ اب سمر شروع ہوچکا ہے اور ساری دنیا جانتی ہے دبئی کی گرمی کیا بلا ہے ـ دوڑ کے بعد پسینے میں بھیگے ہوئے ہم مسافروں کو پانی تک پینے نہیں دیتے اور کہتے ہیں دوڑ لگاتے ہی پانی پینا اچھی بات نہیں جاؤ پہلے نہالو پھر پانی پی لینا ـ شروع کے دو دن میں خود جوش میں تھا مگر اب دوڑتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے آپ پر ظلم کر رہا ہوں ـ کیونکہ بیچارے کو دوڑنے کی عادت نہیں ـ
Posted in عام خیالات | No Comments »