فوٹو کا کمال
May 26, 2005ژوسیا کی ممّی Web cam پر دیکھ کر کہنے لگی میں اسے خوبصورت لگ رہا ہوں اور میری آنکھیں بھی بہت پیاری ہیں ـ میں نے کہا آنٹی جی یہ کیسا مذاق ہے، آپ مجھے ذلیل کرنا تو نہیں چاہتیں؟ کیونکہ آج تک میرے مانباپ نے بھی مجھے خوبصورت نہیں کہا ـ
کہنے لگی ـ ارے نہیں، میرا مطلب ہے تم سچ مچ خوبصورت ہو اور ہاں ـ مجھے آنٹی نہیں Jolanta کہنا ـ جی چاہا لاگ آف ہو جاؤں کیونکہ اتنی بے عزتی مجھے گوارا نہیں کہ یوروپ کی گوری آنٹی جنوبی ہند کے بدمعاش کو خوبصورت کہہ رہی ہے ـ ویسے آنٹی جی مطلقہ ہیں ـ آجکل ژوسیا کی ممّی بھی مجھے sms کرنے لگی ہے، پہلا جملہ یہی ہوتا ہے ’’hello my young friend‘‘ ـ
دوسرے دن ژوسیا سے کہا اپنی ممّی کو سنبھال، وہ مجھ پر فدا ہونے کو ہے ـ مگر ژوسیا نے بھی زبردست مذاق اڑایا، کہنے لگی ـ ہاں ـ ممّی تمہیں بہت پسند کرتی ہے اور تمہاری تصویروں کو بڑے غور سے دیکھتی ہے اور یہ مذاق نہیں ـ میں نے کہا کیا مذاق نہیں، تصویروں میں جیسا ہوں ویسا ہوں نہیں وہ تو Adobe Photoshop کا کمال ہے ـ
ژوسیا کہہ چکی ہے کہ اسکی ماں اس کی سہیلی جیسی ہے اور بیٹی سے زیادہ جوان بننے کی کوشش میں رہتی ہے ـ ژوسیا جاتے جاتے مجھ پر بجلی گراکر چلی گئی ’’ممّی سے اچھی دوستی ہوگئی اکثر تمہارے بارے میں پوچھتی رہتی ہے، ڈرتی ہوں کہ تم میرے باپ بننے ـ ـ ـ‘‘