Archive for June 14th, 2005

طوفانی بارش

June 14, 2005

پھر پسینے میں بھیگنے کا موسم لوٹ آیا، ہنسی خوشی کے دن خلاص، باہر نکلنا جیسے اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کرنے کے برابر، آفس سے گھر اور گھر سے آفس یہ بھی کسی عذاب سے کم نہیں؟ اوپر سے تیز گرم ہوائیں جیسے یہ شہر تندور میں پک رہا ہو!

مجھ جیسوں کو یہاں کی گرمی ناقابلِ برداشت ہے مگر سمجھ میں نہیں آتا یہاں مقیم یوروپ اور امریکی عوام کیسے برداشت کرتے ہوں گے؟ دس منٹ باہر پیدل نکلیں تو واپسی پر پسینے میں ایسے نظر آتے ہیں جیسے بارش میں خوب بھیگ چکے ہوں ـ افریقی علاقہ صحرا کے بعد شاید امارات دوسرے نمبر پر ہے، یہاں کی گرمی میں جسم سے دھواں نکلتا ہے، ناک سے خون ٹپکتا ہے اور وغیرہ ـ

گذشتہ سال جنوب ایشیاء میں جب سونامی آیا، تب یہاں بھی ایک ننھا سا سونامی ہوگیا، سمندر کا پانی سڑکوں پر آگیا اور پھر پورا امارات سرد ہوچکا تھا ـ دنیا بھر سے یہاں مقیم لاکھوں لوگ اسوقت گرمی میں تپ رہے ہیں ـ دنیا والوں! کہیں طوفانی بارش نظر آئے تو ہوا کا رخ امارات کیجانب کردینا ہم سب مشکور رہیں گے ـ

کنگفو ھوسّلنئے جیکی چیان کی آمد

June 14, 2005

جیٹلی اور جیکی چیان دونوں عرصہ دراز سے بڑے پردے پر ایکشن کے درخشاں ستاروں کی طرح چمکنے والے جو اسوقت چہروں پر لا تعداد جھریوں کے باوجود بھی ایکشن فلموں پر عالمی دب دبا رکھتے ہیں اور اب فلمی دنیا میں ایک نئے ایکشن ہیرو کا آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ جیٹلی اور جیکی چیان دونوں کو فلم انڈسٹری سے الوداع کہنے کا وقت آگیا مگر ضروری نہیں کہ وہ بھی ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ارنالڈ کی طرح سیاست میں اتر جائیں لیکن افسوس کہ آج تک بروسلی کا ثانی وجود میں نہ آسکا ـ اسی مہینے ریلیز ہوئی نئی فلم ’’کنگفو ھوسل‘‘ جسکے ہیرو Stephen_Chow جو کہ خود رائٹر اور ڈائریکٹر بھی ہیں، شاندار پیمانے پر Kung fu Hustle کے ذریعے خود کا تعارف کرایا ـ اس فلم کی کہانی عام فلموں کی طرح نہیں مگر فنِ کنگفو کا ادب کرنے والے اس فلم کو احتراما ضرور دیکھیں گے ساتھ ہی فلم میں موجود ایفیکٹس جیٹلی کی پرانی فلمیں یاد آتی ہیں ـ اسوقت شہر میں ایک اور ایکشن فلم DANNY THE DOG جس میں جیٹلی نے مرکزی رول نبھایا ہے، یہاں کے تھیٹروں میں ہاؤز فل چل رہی ہے ـ
MORE PHOTOS OF KUNG FU HUSTLE
ایکشن کے شائقین کیلئے نئی فلم ’’کنگفو ھوسل‘‘ جس میں نئے جیکی چیان (Stephen_Chow) نے خود کا تعارف کرایا ـ یہ مووی ہندوستان، دبئی اور دنیا بھر کے سنیما ہالوں میں دکھائی جارہی ہے ـ