Archive for June, 2005

با برکت گیمز

June 18, 2005

سوچ نہیں سکتا پھر بھی محسوس ہوتا ہے جیسے پیدا ہوتے ہی کمپیوٹر گیمز کھیلنا شروع کردیا تھا ـ مختلف گیمز کے تمام لیولز کو تقریبا دس پندرہ مرتبہ تمام کردیا، یاد نہیں آتا ایسا کونسا کمپیوٹر گیم ہے جسے میں جانتا نہیں، مختلف کمپنیوں کے مختلف گیمز کو بار بار خوب مزے لیکر کھیلا، فی الحال کمپیوٹر گیمز کھیلنے میں بوریت محسوس ہو رہی ہے ـ روزانہ رات کا کھانا کھالینے کے بعد جب سب ٹی وی دیکھنے بیٹھتے ہیں اور میں کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے میں مگن بالکل ایسے جیسے چند لوگوں کو کھانا کھاتے ہی سگریٹ پینا ضروری ہے ـ اب جب کمپیوٹر گیمز سے بوریت ہو رہی ہے؟ فی الحال بلاگ کیلئے مختلف ٹمپلیٹ بنانے کا چسکہ لگ گیا ہے ـ آفس میں کام کے دوران انٹرنیٹ کی مختلف سائٹس سے HTML اور JAVA سکرپٹ سیکھ رہا ہوں، تمام سکرپٹس کو فلاپی میں کاپی کرلینے کے بعد رات کو اپنے کمرے میں کمپیوٹر پر تجربے کرتا ہوں، بہت مزہ آرہا ہے کیونکہ کچھ نیا سیکھ رہا ہوں ویسے بیچارے کے پاس انٹرنیٹ کنیکشن نہیں ہے، مجبوری ہے کیونکہ ہر ہفتے شہر در شہر کام کے سلسلے میں سفر کرنا پڑتا ہے ـ اب ٹمپلیٹس بناتے بناتے بھی بور ہوچکا ہوں، ضرورت ہے ایک ایسے کمپیوٹر گیم کی جس میں بہت برکت ہو اور اتنا مشکل ہو کہ ہر ایک مرحلے سے گذرنے کیلئے ایک ہفتہ لگے ـ

موسم بہت گرم ہے باہر نکلنا عذاب ہے اور گھر میں اے سی کی تھنڈی ہوا میں بیٹھ کر کمپیوٹر پر گیمز کھیلتے ہوئے بہت لطف آتا ہے ـ

کروڑوں کی تعداد

June 18, 2005

ہمارا روایتی خط نستعلیق خط و کتابت یا پھر پبلیشنگ کیلئے ٹھیک ہے اگر اپنی رائے دوں تو بہتر ہے الیکٹرونک میڈیا کیلئے ہم اردو الفاظوں کو عربی کی طرح ہی لکھیں تاکہ اردو کیلئے کچھ نہ کچھ پیش رفت ہو کیونکہ اسوقت میکروسافٹ کے علاوہ دنیا بھر کی کئی سافٹویئر کمپنیوں نے ملکر بالآخر عربی زبان کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور کر رہے ہیں ـ عربی تحریر میں چند اردو حرفوں کا اضافہ کرلیا جائے تو اردو بھی الیکٹرونک میڈیا پر چھا جائے گی ـ آج دنیا بھر میں ضروریات کے جتنے بھی کمپیوٹر سافٹویئرس موجود ہیں وہ سب عربی زبان میں بھی دستیاب ہیں ـ انٹرنیٹ پر اردو کو نستعلیق سے لکھنے میں کامیاب ہوجائیں تب بھی دقت ہے کیونکہ اردو الفاظ ملے جلے، اوپر سے نیچے اور آڑھے تیڑھے ہوتے ہیں ـ

بہت اچھا رہے گا اگر کمپیوٹر سافٹویئر کی کمپنیاں جو عربی زبان کیلئے کام رہے ہیں، اردو زبان کو بھی شامل کرلیں ویسے اردو ڈکشنری بھی دستیاب ہے، اور دنیا بھر میں اردو زبان استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں ہے مگر، شاید سرمایہ دار بھی ہونا چاہئے؟

تم

June 18, 2005
تم جیتے تو جیتے
تم ہارے تو ہارے

پورا امریکہ تمہارا
تم ناچو تو وہ بھی ناچے

تم

June 18, 2005
تم جیتے تو جیتے
تم ہارے تو ہارے

پورا امریکہ تمہارا
تم ناچو تو وہ بھی ناچے