مونچھ والیاں
July 30, 2005عربی گھروں میں خادمائیں اکثر فلپائن، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے ہوتی ہیں ـ ان لڑکیوں کو یہاں پہنچانے والے ایجنٹ صاحبان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بدصورت اور مونچھ والی یعنی مردانہ شباہت والی لڑکیوں کا سلیکشن کریں ـ
مگر ان لڑکیوں کو کیا معلوم، بن سنور کر ایجنٹوں سے ملتی ہیں کہ ہمیں دبئی میں خادمہ کی نوکری دلوادیں ـ اب یہ لڑکیاں پریشان کہ خوب میک اپ کے باوجود دوسری بدصورت لڑکیوں کو سلیکٹ کرلیا گیا ہے ـ ایجنٹ حضرات کو چاہئے کہ وہ ان بیچاریوں کو بتادیں دبئی میں ہاؤس میڈس کیلئے بدشکل لڑکیوں کا سلیکشن ہوتا ہے اور دوسرے کاموں کیلئے خوبصورت لڑکیوں کو چنا جاتا ہے ـ
عرب بیگمیں اپنے گھر بدشکل ملازمہ رکھتی ہیں تاکہ انکے شوہر، بچے اور آنے والے مہمان خادمہ کو بدشکل دیکھ کر نظر انداز کردیں ـ عربی فرشتہ نہیں کہ گھر کی ملازمہ کو کب تک نظر انداز کرے ـ یہاں ہاؤس میڈس کو بھی گھر کے مردوں کے علاوہ دوسرے کئی لوگوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ـ

