ناجائز فائدہ
August 10, 2005پچھلے دس سالوں سے مختلف کمپنیوں میں گرافک ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کرچکا ہوں اور ان دس سالوں کا تجربہ ایسا ہے کہ گرافک کے میدان میں اپنے فن سے کچھ بھی کرسکتا ہوں ـ
میرا باس جو فیشن ڈیزائنر ہے، اسکی محبوبہ کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے کہا جو کہ ـ ـ ـ ـ یونیورسٹی کا ہے ساتھ ہی عربی اور انگریزی زبانوں پر مشتمل تھا ـ اصلی کو نقلی بنانا آسان کام نہیں، باس کے کیبن میں ہی بیٹھ کر اپنے گرافک فن سے حسن خوبی کے ساتھ جعلی سرٹیفکیٹ کو بالکل اصلی جیسا بنادیا ـ
پچھلے تین مہینوں سے اپنے باس کو تنخواہ بڑھوانے کی التجا کر رہا تھا مگر باس تھا کہ ٹالتا رہا اور آج اس کا ذاتی کام کرنے کے بعد باس نے خوش ہوکر مجھے انکریمنٹ دیدیا اور ساتھ میں Thank you بھی کہا ـ باس نے میرے گرافک کے فن کا زبردست اور ناجائز فائدہ اٹھایا ـ