Archive for August 15th, 2005

منگل پانــڈے

August 15, 2005

فلم لگان کے بعد پھر ایک بار عامر خان کی اداکاری منگل پانڈے کے روپ میں دیکھنے کا موقع ملا ـ ہم سات دوست قرببی سنیما پہنچے تو ہم سے پہلے یہاں کئی لوگ مایوس نظر آئے، اِن بیچاروں کے چہرے بتا رہے تھے کہ انہیں فلم ’’دی رائزنگ‘‘ کی ٹکٹیں نہیں ملیں ـ ہمارے ایک دوست نے چار دن پہلے ہی انٹرنیٹ سے ایک قریبی سنیما میں ٹکٹیں بک کروا دیئے تھے ـ چیٹنگ پر بھائی نے بتایا انڈیا میں بھی اس فلم کیلئے اگلے دو ہفتوں تک تمام تھیٹروں میں ٹکٹیں بک ہوچکی ہیں ـ

ایک بات کو میں نے نوٹ کیا، ہندی فلموں کے شوقین صرف ہم ہندوستانی ہی نہیں جاپانی، یوروپی، افریقی اور امریکی لوگ بھی یہاں دبئی میں ہندی فلموں کو بے حد پسند کرتے ہیں خاص طور پر ’’منگل پانڈے‘‘ دیکھنے کیلئے مقامی سنیما ہالوں میں مختلف ممالک کے لوگوں کا بے پناہ ہجوم دیکھا گیا، یہاں بھی عامر خان کی اس نئی فلم کیلئے لوگ بے صبری سے انتطار کر رہے تھے اور جب فلم ریلیز ہوگئی تو اگلے چار دنوں تک کیلئے ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ـ یہاں بالی ووڈ کی تمام فلمیں انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں ترجمے کے ساتھ ریلیز کیجاتی ہیں ـ

ہمارا موسم

August 15, 2005

ہر ملک کے موسم کا اپنا ایک اسٹائل ہے کہیں برفباری تو کہیں طوفانی بارش، کہیں سردی سے کلیجہ کانپ جاتا ہے اور یہاں گرمی میں انسان پگھل جاتا ہے ـ پچھلے تین دنوں سے پورے شہر پر ریت کا طوفان منڈلا رہا تھا یہاں تک کہ قریب کی بلڈنگیں بھی نظر نہیں آتیں ـ ٹی وی پر خبروں میں دیکھا یہی حال پورے مڈل ایسٹ کا ہے، عراق دھول مٹّی سے سرخ ہوچکا تھا، سعودی عرب کے چند علاقوں میں آسمان سیاہ رنگ کا ہوگیا جیسے بارش برسنے والا ہے اور یہاں دبئی کے چند علاقوں میں دوپہر کے وقت گاڑیاں ہیڈ لائٹ جلاکر دوڑ رہی ہیں ـ