Archive for August 17th, 2005

ہندوستان میں اردو

August 17, 2005

ہمارے ملک میں ٣٠٠ زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان میں سے ١٣ زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے جس میں اردو زبان بھی شامل ہے ـ کشمیر سے کنیاکماری تک اور گجرات سے مشرقی بنگال تک ہر ایک ریاست میں اردو زبان بولنے والے لاکھوں لوگ آباد ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ اردو بولنے والے ہندوستانی ہی ہیں ـ

ہندوستان میں بھلے اردو بولنے والے کروڑوں میں ہیں جو صرف گھروں میں آپسی رابطے کیلئے استعمال کرتے ہیں مگر گھر سے باہر انگریزی کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے ـ ہندوستان کی ہر ریاست میں سرکاری ’’اردو ترقی بورڈ‘‘ اور ’’اردو اکیڈمیاں‘‘ جوں کی توں قائم ہیں مگر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ پاکستان عصری ٹیکنالوجی میں اردو زبان کو کچھ زیادہ ہی ترقی دے رہا ہے کیونکہ ہندوستان میں عصری ٹیکنالوجی کیلئے مقامی زبانوں سے زیادہ انگریزی کو ترجیح حاصل ہے ـ

ہندوستان میں یہ جاننا مشکل ہے کہ بات کرنے والا ہندی بول رہا ہے یا اردو، ہندی اور اردو بول چال میں کچھ زیادہ فرق نہیں مگر ہندی کو ہندوستان کی قومی زبان کا درجہ ہے ـ دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلور کے گلی کوچوں کے علاوہ عام بازاروں میں اردو زبان کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے ساتھ ہی دکانوں پر اردو کے سائن بورڈس، اشتہارات وغیرہ دیکھنے کو ملتے ہیں اور نیوز پیپر کے ایجنٹوں کے پاس ہندوستان بھر سے اردو اخبارات اور رسالے بھی فروخت ہوتے ہیں ـ

عصری ٹیکنالوجی میں اب ہندوستانی اردو اداروں کو شکایت جیسا کوئی موضوع نہیں ملتا کیونکہ دہلی کی ایک کمپنی کونسپٹ سافٹویئر نے دنیا کا پہلا اور مکمل اردو پبلیشنگ سافٹویئر ’’اِن پیج اردو‘‘ بناکر اردو میڈیا کیلئے راہیں آسان کردیں ـ دنیا بھر کے اردو ادارے اس سافٹویئر سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر چند شرپسندوں نے اِس اردو پروگرام کے سیکیوریٹی لاک سسٹم کو توڑ کر اِس اردو سافٹویئر بنانے والی کمپنی کے حوصلے پست کردیئے ـ

ہندوستان چونکہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس ملک پر درجنوں قوموں کے حقوق محفوظ ہیں، یہاں کی مسلم قوم نے اردو زبان کو اپنالیا کیونکہ اس کا رسم الخط عربی عبارت سے میل کھاتا ہے اور اسلام میں عربی زبان کو مقدس تصور کیا جاتا ہے ـ ہمارے ملک میں سینکڑوں شاعروں میں سے غیر مسلم شاعر بھی ہیں جو اردو میں لکھنا پڑھنا خوب جانتے ہیں ـ غزلیات گانے والے مشہور سنگر پنکج ادھاس، انہوں نے صرف گانے کیلئے اردو سیکھا پھر اردو غزلیں گاتے ہوئے دنیا بھر سے داد تحسین حاصل کی ـ

ہندوستان میں درجنوں ٹیلیویژن چیانلس ہندی زبان میں نشر ہوتے ہیں جس میں اردو زبان کا بھی لحاظ رکھا جاتا ہے کیونکہ ہندی نشریات دیکھنے والوں میں اردو ناظرین کی تعداد بھی کروڑوں کی ہوتی ہے ـ آج سے پانچ سال قبل تیلگو فلموں کے مشہور فلم میکر راموجی راؤ نے، جو اِسوقت تقریبا پچیس سے زیادہ ٹیلیویژنوں چیانلوں کے مالک ہیں ساتھ ہی دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ’’راموجی فلم سٹی‘‘ کے مالک بھی ہیں، انہوں نے اپنے جیب خرچ سے ہندوستان کا پہلا چوبیس گھنٹے چلنے والا انٹرٹینمنٹ چیانل ’’اردو ٹیلیویژن‘‘ E.TV urdu کو ہندوستانی اردو داں میں مقبول کردیا ساتھ ہی اسلامی پروگراموں کی نشریات کی بھی اجازت دیدی ـ

مولانا آزاد یونیورسٹی، اندرا گاندھی پری یونیورسٹی، عثمانیہ یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور الامین ایجوکیشن سوسائٹی وغیرہ تعلیمی اداروں میں سینکڑوں طلبا و طالبات اردو زبان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ـ فی الحال اردو زبان ہندوستان کے صرف اسلامی مدرسوں کے دائرے تک محفوظ ہے، اردو جن گھروں کی زبان تھی اب بچے بھی اپنے ماں باپ سے انگریزی میں بات کرتے ہیں ـ ہندوستان کی ایک بہت بڑی آبادی اردو کو پاکستان کی زبان کہتی ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان کی آبادی سے دو گنا زیادہ اردو بولنے والے ہندوستان میں موجود ہیں ـ بٹوارے کے وقت اردو بھلے پاکستان چلی گئی مگر وہ ہے تو ہندوستانی زبان ـ

(ـ ـ ـ ـ جاری)