Archive for September, 2005

طوفان ہی طوفان اور طوفان

September 30, 2005

نہیں معلوم دبئی مذکر ہے یا مؤنث، اگر مذکر ہے تو ٹھیک ورنہ پہلی فرصت میں یہاں سے بھاگنا پڑے گا، یہاں بھی بڑا طوفان آسکتا ہے (; حالیہ دنوں میں جہاں کہیں بھی طوفان آیا اکثر نام فیمیل یعنی مؤنث کے ہی ہیں ـ ممبئی، کیھترینا، جرمنی، فرانس، سوئٹزرلینڈ، جاپان، چین وغیرہ وغیرہ اب ریٹا پھر شاید سونیا پھر ایلیزبتھ وغیرہ ـ جس جگہ میرا فلیٹ اور دفتر ہے، تینوں اطراف سمندر اور ایک جانب ریگستان ہے ـ بارہویں فلور میں مقیم میرے بیڈ روم کی کھڑکی سے دیکھوں تو ایسا لگتا ہے جیسے ہم ایک چھوٹے سے جزیرے میں ہیں جہاں چاروں طرف موجیں مارتا ہوا سمندر ـ اگر طوفان آبھی جائے تو یہاں سے بھاگنے یعنی نقل مکانی کیلئے گنجائش بالکل نہیں ہے، شہر کے مختلف موڑ پر سمندر، ایکدوسرے سے جڑی ہوئی قطاروں میں بلند بلڈنگیں، انسانوں کا بے تحاشہ ہجوم اور انسانوں سے بھی زیادہ گاڑیوں کا ہجوم، ایسے بھیانک طوفان میں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں نہ پیچھے ـ ریٹا میں طوفان کے امکانات کو دیکھ کر تقریبا دس لاکھ لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا مگر غریب ملکوں کو کیسے پتہ چلے کہ طوفان کبھی آئے گا؟ سونامی زدہ علاقوں میں لوگ آج بھی اِس امید سے ہیں کہ شاید یہ آفت دوبارہ آسکتی ہے، اور اب مختلف ملکوں میں اچانک طوفان نے سب کو چونکا دیا ہے کہ ہوشیار! کہیں بھی وارد ہوسکتا ہے ـ

دانیال کے بلاگ پر گلوبل وارمنگ کا ٹائم بم

فائر فاکس ـ کیا بلا ہے؟

September 30, 2005

برائے مہربانی کوئی مجھے بتائے کہ یہ فائر فاکس کیا بلا ہے اور میرے بلاگ میں ایسی کیا خامیاں ہیں جو فائر فاکس کے لائق نہیں ـ جہاں کہیں بھی دیکھا ہر جگہ مائکروسافٹ کا IE ہی استعمال کیا جا رہا ہے، میں نے فائر فاکس کا نام سنا ہے مگر کبھی استعمال نہیں کیا اگر استعمال کیا ہوتا تو اپنے بلاگ کی خامیوں کو درست کرلیتا، اتنا ضرور جانتا ہوں کہ فائر فاکس انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہے مگر اسے استعمال نہیں کرسکتا کیونکہ میں نیٹ کیفے سے براؤزنگ کرتا ہوں اور یہاں ہر جگہ صرف IE استعمال ہو رہا ہے اور میرا بلاگ بھی صاف نظر آرہا ہے ـ امید کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ میں اپنی ٹمپلیٹ میں کیا تبدیلی کروں جس سے میرا بلاگ فائر فاکس پر بھی صاف نظر آئے ـ

گڈ بائے Floppy اینڈ CD

September 28, 2005

آج سے آٹھ سال پہلے جہاں میں نوکری کرتا تھا، کمپیوٹر میں موجود PageMaker سافٹویئر کو چوری کرنے کیلئے تقریبا بیس مرتبہ Floppy میں کاپی کرنا پڑا، تب جاکر ایک سافٹویئر کا مکمل پروگرام Copy کرنے میں کامیاب ہوا ـ اسوقت میرے دل میں خیال آیا: کاش کوئی ایسی چیز بھی ہوتی کہ پورا پروگرام ایک ساتھ کاپی کرلیتا ـ بہت جلد بازار میں CD کا واویلا مچا، میری امید برآئی، جہاں کہیں بھی نوکری کیا، ہر جگہ اپنے تمام گرافک کے فائلوں کو سی ڈی میں محفوظ کرتا گیا ـ اب میرے پاس اتنی ساری CD’s ہوگئیں کہ دھونڈنا پڑتا ہے ـ پھر خیال آیا: کاش کچھ ایسا چھوٹا سا آلہ مل جائے جس میں میری جمع پونجی (گرافک فائلیں اور مختلف سافٹویئرس وغیرہ) محفوظ رکھ سکوں ـ پھر میری امید برآئی ـ فلاش ڈرائیو، صرف آج سے ایک سال پہلے 128 MB کا USB ڈرائیو خریدنا بھی دشوار تھا جس کی قیمت تقریبا آٹھ سو درھم (دس ہزار ہندوستانی روپئے) تھی، ویسے 128MB میرے کچھ کام کا نہیں کیونکہ میری اکثر گرافک فائلوں کا سائز تقریبا 100 ایم بی سے اوپر ہے ـ گذشتہ ماہ میں نے ایک USB فلاش ڈرائیو خرید لیا جس میں 1GB کی space ہے اور اسکا سائز بھی صرف ایک انچ ہے اسکی قیمت 320 درھم (تقریبا ساڑھے تین ہزار ہندوستانی روپئے) ہے ـ میرے پاس کمپیوٹر خزانہ اتنا ہوچکا ہے کہ ایک GB کچھ نہیں بلکہ مجھے تو تقریبا پانچ GB کا فلاش Drive چاہئے، فی الحال بازار میں 128MB سے لیکر 2GB اسپیس کے USB فلاش ڈرائیو دستیاب ہیں ـ اب تو موبائل فونس کیلئے بھی 1GB اور 2GB کے MMC کارڈ بازار میں آگئے ـ آئندہ دنوں میں 5GB کا فلاش ڈرائیو بھی خرید لوں گا تاکہ میری مکمل کمپیوٹر جائیداد سب ایک چھوٹے سے آلے میں بند میری جیب میں محفوظ رہے ـ

ٹیکنالوجی ہفتہ

September 28, 2005

یہاں ہمارے لئے یہ تیسرا موقع ہے کہ دنیا بھر کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز کو ایک جگہ کھڑے ہوکر دیکھ اور استعمال کرسکتے ہیں ـ مڈل ایسٹ کا پچیسواں سالانہ عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی میلہ GITEX یہاں ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں دنیا کے کونے کونے سے آئی ٹی کمپنیاں اپنے اسٹال لگائے، پہلے دن ہی تقریبا پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا ـ ناچیز کو SONY کے کراماتی روبوٹ سے ہاتھ ملانے کا شرف حاصل ہوا ساتھ ہی کوئیز مقابلوں میں بھی بہت سارے انعامات حاصل ہوئے جیسے 256 ایم بی کا USB فلاش ڈرائیوڈ، Adobe کا ٹی شرٹ، HITACHI کا واک مین اسکے علاوہ قرعہ اندازی میں بھی کئی چیزیں مفت پائیں ـ چھ بڑے بڑے ہالوں میں دنیا بھر کی عجیب و غریب ٹیکنالوجیز کو دیکھنے اور پرکھنے کے بعد واپس جانے کو دل نہیں مانتا، اِس ایکزیبیشن میں بھی مائیکروسافٹ اور Apple میں سخت مقابلہ ظاہر تھا ـ ہر ایک کمپنی کے اسٹال میں دنیا بھر کی خوبصورت لڑکیوں اور ماڈلوں کو بٹھا رکھا تھا جسموں کی نمائش عروج پر تھی ایسا محسوس ہوا جیسے یہ IT ایکزیبیشن نہیں بلکہ فیشن شو ہو رہا ہے عربوں کیلئے خاص ـ