امریکہ اب ایران پر حملہ کرنے کے درپے ہے ـ بری فوج کے سابق جنرل پدمنابھن نے حکومت ہند کو انتباہ کیا کہ امریکہ نے حال ہی میں ہندوستان کے ساتھ فوجی تعاون میں جس گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے اس کا مقصد ہندوستان کا منہ بند کرنا ہے ـ امریکہ چاہتا ہے کہ جب وہ ایران پر حملہ کرے تو ہندوستان اپنا منہ بند رکھے ـ انہوں نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون پر بھی شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اصل اسلحہ سپلائر بنانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے ـ سابق جنرل نے امریکہ کی دادا گیری کو روکنے کیلئے ہندوستان، روس اور چین کے درمیان سیکوریٹی اتحاد کی پرزور وکالت کی ـ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے منصوبوں کی مخالفت کی جانی چاہئے ـ امریکہ نے جب افغانستان اور عراق پر حملے کئے تو ہندوستان نے امریکی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا ـ اس وقت امریکہ ایران پر حملہ کرنے کیلئے بہانے تلاش کر رہا ہے ـ
شکریہ ـ ٹائمس آف انڈیا
September 4, 2005 at 12:11 am
جناب قصور وار قصورى صاحب سے اسرائيلى وزير خارجه سے ملاقات كا قصور بهى ايران كو اكيلا كرنے كى طرف ايكـ قدم هے ـ
اب ايران كى كسى بات كو پاكستان كے لئيے غير فائده مند هونے كا پروپيگيڈا كر كے پاكستانيوں كى برين واشنگ كى جائے گى ـ
September 4, 2005 at 11:27 am
جب سے یہ معاہدہ ہوا میں اس کا سبب سوچ رہا تھا۔ سابق جنرل پدمنابھن کی بات سمجھ میں آتی ہے ۔ سوائے اسرائیل کے امریکہ نے زیادہ تر ملکوں کو دوست بن کر تباہ کیا ہے اور پاکستان بھی اس کی ایک مثال ہے ۔ اب بھارت اپنی خیر منائے ۔–>