ثانیہ کی ٹانگیں
September 17, 2005وومنز ٹیننیس کھیلوں میں اسوقت پوری دنیا کی نظریں ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا پر ہیں جبکہ چند مسلمانانِ ہند کی نگاہیں ثانیہ کی ننگی ٹانگوں پر ٹکی ہوئی ہیں حالاں کہ یہ وہی لوگ ہیں جو ثانیہ کی ٹانگوں کو حوس کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں مگر اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا ہے کہ ثانیہ جو کپڑے پہن کر کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، یہ کپڑے اسلام میں عورت کیلئے مکروہ ہیں وغیرہ ـ آجکل ہندوستانی اردو اخبارات میں ایسی بکواس خبریں بھی شائع ہورہی ہیں، علمائے دین کا خیال ہے کہ ثانیہ مرزا ایک مسلمان لڑکی ہوتے ہوئے سرِ عام نیکر پہن کر کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے جو کہ مذہب کے خلاف ہے ـ علمائے دین سے میری گذارش ہیکہ وہ ثانیہ کی ٹانگوں پر سے اپنی توجہ ہٹاکر خود کا گریبان جھانکیں ـ ثانیہ مرزا جو ایک مسلمان لڑکی ہے، وومنس کے ٹیننس کھیلوں میں ہندوستان کو نمبر ون کیجانب لیجانے کی فکر میں ہے مگر علمائے دین ثانیہ کی ننگی ٹانگوں پر کچھ زیادہ ہی فکر مند ہورہے ہیں ـ
