گڈ بائے Floppy اینڈ CD
September 28, 2005آج سے آٹھ سال پہلے جہاں میں نوکری کرتا تھا، کمپیوٹر میں موجود PageMaker سافٹویئر کو چوری کرنے کیلئے تقریبا بیس مرتبہ Floppy میں کاپی کرنا پڑا، تب جاکر ایک سافٹویئر کا مکمل پروگرام Copy کرنے میں کامیاب ہوا ـ اسوقت میرے دل میں خیال آیا: کاش کوئی ایسی چیز بھی ہوتی کہ پورا پروگرام ایک ساتھ کاپی کرلیتا ـ بہت جلد بازار میں CD کا واویلا مچا، میری امید برآئی، جہاں کہیں بھی نوکری کیا، ہر جگہ اپنے تمام گرافک کے فائلوں کو سی
ڈی میں محفوظ کرتا گیا ـ اب میرے پاس اتنی ساری CD’s ہوگئیں کہ دھونڈنا پڑتا ہے ـ پھر خیال آیا: کاش کچھ ایسا چھوٹا سا آلہ مل جائے جس میں میری جمع پونجی (گرافک فائلیں اور مختلف سافٹویئرس وغیرہ) محفوظ رکھ سکوں ـ پھر میری امید برآئی ـ فلاش ڈرائیو، صرف آج سے ایک سال پہلے 128 MB کا USB ڈرائیو خریدنا بھی دشوار تھا جس کی قیمت تقریبا آٹھ سو درھم (دس ہزار ہندوستانی روپئے) تھی، ویسے 128MB میرے کچھ کام کا نہیں کیونکہ میری اکثر گرافک فائلوں کا سائز تقریبا 100 ایم بی سے اوپر ہے ـ گذشتہ ماہ میں نے ایک USB فلاش ڈرائیو خرید لیا جس میں 1GB کی space ہے اور اسکا سائز بھی صرف ایک انچ ہے اسکی قیمت 320 درھم (تقریبا ساڑھے تین ہزار ہندوستانی روپئے) ہے ـ میرے پاس کمپیوٹر خزانہ اتنا ہوچکا ہے کہ ایک
GB کچھ نہیں بلکہ مجھے تو تقریبا پانچ GB کا فلاش Drive چاہئے، فی الحال بازار میں 128MB سے لیکر 2GB اسپیس کے USB فلاش ڈرائیو دستیاب ہیں ـ اب تو موبائل فونس کیلئے بھی 1GB اور 2GB کے MMC کارڈ بازار میں آگئے ـ آئندہ دنوں میں 5GB کا فلاش ڈرائیو بھی خرید لوں گا تاکہ میری مکمل کمپیوٹر جائیداد سب ایک چھوٹے سے آلے میں بند میری جیب میں محفوظ رہے ـ