گھبراؤ نہیں
October 11, 2005خدا سے ملو
نظر نہ آئے تو تصور کرلیا جائے سمجھ لو کہ وہ تمہارے سامنے ہے، وہ صدا غایب ہے اسی لئے اسکا نام خدا ہے اگر نظر آجائے تو لوگ اسے قید میں ڈال دیں گے ـ سب سے پہلے امریکہ نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی اسامہ کہاں ہے؟ کیتھرینا اور ریٹا سے بے گھر ہوئے لوگوں سے معافی مانگے ـ موقعہ غنیمت تبلیغی جماعت والے خدا کو جھنجوڑتے ہوئے فریاد کر رہے تھے کہ مسلمانوں کو بتا دے ہماری جماعت ہی جنّتی ہے جیسا کہ تبلیغی نصاب میں لکھا ہے ـ فلسطین میں زبردست جلسے اور جلوس کی تیاریاں کہ وہ کب سے خدا کا انتظار کر رہے تھے، وہ آیا بھی تو رہے گا اسرائیل میں پھر بھی فلسطینیوں کو امید کہ خدا اسرائیل آئے تو اسکا سایہ فلسطین پر ہی ہوگا ـ لیکن عراقی پریشان کہ اب کیا جواب دیں جب کہ سب اپنا کیا ہے مگر خدا سے ایک فریاد ہے علی کی مزار سعودی عرب منتقل کردے بس ہمیں اور کچھ نہیں چاہئے ـ خدا کی مدد سے مصریوں نے خزانے تلاش کرکے امریکہ کے حوالے کردیئے ـ صدام نے خدا کو دیکھا تو دوبارہ ایمان لے آیا یہ جان کر شرمندہ ہوگیا کہ وہ بھی امریکہ کے قبضے میں ـ ادھر چین نے مذہبی لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خدا کے ہمشکل بناکر فروخت کرنا شروع کردیئے بٹن دباؤ تو سارے راز اگل دیتا ہے ـ ابھی تک افغانستان سے کوئی شکایت نہیں آئی شاید کہ امریکی سائے میں محفوظ ہوں ـ خدا نے امریکی میزبانی سے خوش ہوکر بادشاہت کی ٹوپی اسکے سر پر باندھ دی ـ اسامہ چھپتے چھپاتے خدا سے شاباشی لینے پہنچے مگر امریکی جال میں بری طرح پھنس گئے ـ امریکہ نے خدا کا گشت کروایا، افغانوں سے پوچھا کیا یہی ہے تمہارا رب جس سے مدد کی بھیک مانگتے تھے؟ مانگ لو جو مانگنا ہے اس سے پہلے کہ خدا غایب ہوجائے ـ بل گیٹس نے نئے ونڈوز کا تعارف کروایا مگر خدا کو ذرا نہ بھایا اور نہ اسکی سمجھ میں کچھ آیا ـ افغانوں نے افیم گانجہ اور چرس کی پیداوار میں دوگنی برکت کروالی ساتھ فصلوں کی حفاظت بھی ـ ایران کی لاچارگی کہ اب کرے تو کیا کرے خدا بھی امریکہ کے قبضے میں، ضرورت ہے صلح کرلے ورنہ خیر نہیں ـ خدا کے غایب ہونے کا وقت آچکا تو لوگوں نے منّت سماجت شروع کردی ـ
اب خدا بھی بیت بازی کیلئے راضی ہوگیا، شیطان کو بلاکر پاس بٹھایا پھر دونوں میں زبردست مقابلہ شروع ہوا مگر کسی نے ہار نہیں مانی ـ خدا نے بلا جھجک بیان دیدیا کہ سونامی سے ناراض لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کیتھرینا اور ریٹا کو طوفان میں لپیٹ دیا تھا ـ اور خون خرابہ، فتنہ فساد تو بالکل پسند نہیں جہاں کہیں بھی ایسا ہو فورا اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے کسی پر ظلم ہوتے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیونکہ دل کمزور ہے ـ شیطان نے خدا کو ٹونکا کہ وہ تو کبھی کا کنگال ہوچکا ہے کیونکہ نوٹ چھاپنے کی مشین لوگوں کے پاس ہے ـ خدا نے ہمّت باندھ لی کہ دنیا تو اسکے اپنے قبضے میں ہے اس پر شیطان نے پھر چھیڑا مگر خدا امریکہ کے قبضے میں ہے ـ سرِ عام یوں شرمندہ ہونا خدا کو بالکل پسند نہیں اور وہ غایب ہونے کیلئے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر پہنچا تو زبردست زلزلہ ہوگیا، اِس سے پہلے کہ خدا غایب ہوجاتا لوگوں نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا: مانا کہ ہمارا آپس میں مل جل کر رہنا تجھے پسند نہیں، ہمیں یہ بھی یقین ہے اِس میں شیطان کا کوئی دوش نہیں، بھلے تو اِس دنیا کا مالک مگر امریکہ کے آگے کچھ بھی نہیں ـ عراقی، فلسطینی اور بوسنیائی یہ لوگ تو پاگل ہیں جو سالوں سے تجھے پکارتے رہے تو اتنا لاچار اِن پاگلوں کو معلوم نہیں ـ ـ جاری
بقیہ پھر کبھی ـ ـ ـ