میرا اردو کیبورڈ

7 Responses to “میرا اردو کیبورڈ”

  1. اجمل Says:

    میں دو جماعت پاس ہونے کی وجہ سے کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا ۔ البتہ اس میں اعراب یعنی زبر زیر پیش وغیرہ ہیں اس لۓ بہت اچھا ہے ۔ دیکھیۓ میں نے آپ کی تعریف کر دی اس لۓ آپ خوش ہو کر بتا دیجۓ کہ اسے میں اپنے کمپیوٹر کے کی بورڈ پر کیسے منتقل کر سکتا ہوں ؟

  2. SHUAIB Says:

    افتخار صاحب مجھے خوش کرنا ضروری نہیں کیونکہ یہ میری اردو خدمت ہے ـ لیجئے اِس ایڈریس http://www.unipad.org/download/ پر جاکر SC Unipad ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرلینے کے بعد آپ اپنا خود کار اردو کیبورڈ بناسکتے ہیں ـ

  3. urdudaaN Says:

    کافی اچھّی کوشش ھے، شعیب صاحب۔
    میں نے بھی میرا اپنا تختۂ کلید بنایا ھے کیونکہ آپ ھی کی طرح سارے ارڈو کیبورڈ 1 2 3 4 لکھتے ھیں، ١ ٢ ٣ ٤ نہیں۔
    اگر اردو مغرب کی زبان ھوتی تو اردو میں صرف 1 2 3 دکھانے والے فونٹ ناقابلِ قبول ھوتے۔
    دراصل قومیں خود ھی اپنی حیثیت کی حامل ھوتی ھیں۔

  4. Nabeel Says:

    شعیب، کچھ بتاؤ تو سہی کہ یہ کونسا کی بورڈ لے آؤٹ ہے؟ کیا یہ عام مستعمل ہے؟ اگر ایسی بات ہے تو اس کی ukb فائل مجھے بھی بھیجو تاکہ میں اسے اردو اوپن پیڈ میں شامل کر سکوں۔

  5. SHUAIB Says:

    نبیل :
    میں نے یہ اردو کیبورڈ SC UNIPAD پر بنایا ہے جو کہ بہت ہی آسان ہے ـ پھر بھی میرے سیٹ کئے ہوئے کیبورڈ کی UKB فائل چاہئے تو بذریعہ ایمیل اٹاچ کرکے بھیجدوں گا ـ تمہارا میل ایڈریس بتاؤ ـ

  6. Nabeel Says:

    میرا ای میل ایڈریس یہ ہے؛
    simunaqv at gmail dot com
    میں نے تم سے یہ بھی پوچھا تھا کہ اس لے آؤٹ کا نام کیا ہے۔ میں نے آفتاب، مقتدرہ وغیرہ کا نام سنا ہوا ہے لیکن کبھی استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔

  7. SHUAIB Says:

    نبیل :
    اِس کیبورڈ کا نام ’’آفتاب‘‘ ہے مگر اِسکے صرف چند Keys میں کچھ تبدیلیاں کرچکا ہوں ـ لیجئے آج ہی تمہیں اسکی UKB فائل بذریعہ میل بھیج رہا ہوں اور شاید کہ بہت دن ہوچکے ہوں کیونکہ آج ہی میں نے تمہارا جواب دیکھا ـ معذرت

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.