انتقال
October 28, 2005آج چہارشنبہ صبح نو بجے باس نے مجھے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ سے ویژیول مرچنڈائزنگ کے ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کردیا ـ اِس ڈیپارٹمنٹ میں اکثریت فلپائنس اور اعلی عہدوں پر سیرین (Syrian) قابض ہیں ـ ایک بری خبر یہ بھی کہ اس ڈیپارٹمنٹ میں اتوار کی بجائے جمعہ کو چھٹی ہے، یہاں کے ایک گرافک ڈیزائنر نے استعفٰی دیدیا تو دوسرے ہی دن اسکی سیٹ پر مجھے پرمننٹ کردیا ـ ڈھائی سال تک کسی ایک ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے اچانک دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کردینا مجھے بہت برا لگا مگر یہ ڈیپارٹمنٹ دوسرے ڈیپارٹمنٹس سے تھوڑا آزاد قسم کا ہے اسلئے کہ یہاں Visual Merchandising کا کام ہوتا ہے ـ اب میں نے بھی ٹھان لیا کہ میرا ویزا دسمبر میں ایکسپائر ہوجائے گا اور ویزا رینیو کروانے کے بجائے کینسل ہی کرکے چلا جاؤں تو بہتر ہے ـ آٹھ سالوں تک لگاتار مختلف اخباروں میں ڈیزائننگ اور کمپوزنگ کرتے ہوئے اوب چکا تھا اب یہاں بھی پچھلے ڈھائی سالوں سے گارمنٹ اور فیشن کے مختلف ڈیزائنس بناتے بناتے بور ہوچکا ہوں ـ پورے امارات میں اس کمپنی کے تقریبًا ایک سو سے زائد شورومس ہیں، تمام شورومس کے ڈسپلے، سجاوٹ، ماہانہ مختلف برانڈس کیلئے فیشن شوز کا انتظام وغیرہ سب اسی ویژیول مرچنڈائزنگ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے - مطلب کہ یہاں بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی -