Archive for October, 2005

ہندوستان کی پہلی ایئر ایمبولنس

October 24, 2005

دہلی کے اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر نے ملک کی پہلی ایئر ایمبولنس (فضائی ایمبولنس) کے آغاز کیلئے دکن ایویشن سے معاہدہ کیا ہے جو کم خرچ والی ایئرلائن “ایئر دکّن” چلاتی ہے ـ اس ایئر ایمبولنس کو “ایئر رسکیو ون” کا نام دیا گیا ہے اور مریضوں کو فضا میں دس ہزار فٹ کی بلندی پر طبی نگہداشت کی سہولت بہم پہنچانے ضروری آلات اور ساز و سامان سے لیس کیا گیا ہے ـ معاہدہ کے تحت دکّن ایویشن 8 ہیلی کاپٹرس اور 2 طیارے فراہم کرے گا جبکہ اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ طبی نگہداشت، مریضوں کو بچانے اور طیاروں کو طبی آلات سے لیس کرنے کا ذمّہ دار ہوگا ـ دکّن ایویشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن گوپی ناتھ نے بتایا کہ طبی نگہداشت کے شعبہ میں اپنے اپنے میدان کے دوسرے گروہ قائدین کی یہ ایک مشترکہ کوشش ہوگی ـ تاہم ان خدمات کی لاگت جو ایک گھنٹہ کی پرواز کیلئے 45 تا پچاس ہزار کے درمیان اور فکسڈ میڈیکل چارجس کے طور پر 30 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے، موجودہ طور پر عام انسان کی پہنچ سے باہر ہے ـ کیپٹن گوپی ناتھ نے بتایا کہ وہ جنرل انشورنس فرم سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ ایئر ایمبولنس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی طبی نگہداشت کی قیمت کیلئے پالیسی تیار کی جاسکے جس سے قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوگی ـ انہوں نے کہا کہ پالیسی تیار ہوجانے کے بعد اس کا پریمیم لگ بھگ 2 ہزار روپئے مقرر کیا جائے جس کے بعد عام آدمی بھی اِن خدمات سے استفادہ کرسکے گا ـ

News from: THE HINDU

میرا اردو کیبورڈ

October 22, 2005

میرا اردو کیبورڈ

October 22, 2005

ہنومان ـ پہلی کارٹون فلم

October 20, 2005

سہارا ون موشن پکچرس نے Percept پکچر کمپنی اور Silvertoons کے اشتراک سے ہنومان پر پہلی کارٹون انیمیٹڈ فلم بنائی ہے، اِس فلم کے 150 پرنٹ بھی تیار کرلئے گئے جو 21 اکتوبر سے دنیا بھر میں ریلیز کیجائے گی ـ عام کمرشیل ہندی فلموں کی طرح اِس فلم میں بھی ڈرامہ، موسیقی، ایکشن وغیرہ سب کچھ ہے مگر Spiderman اور Batman سے بالکل جدا یعنی پوری فلم ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کا عکس بتایا گیا ہے ـ سہارا ون موشن پکچرس کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندیپ بھارگوا نے کہا انیمیٹڈ فلمیں ہمیشہ سے بچوں کو محفوظ کرتے آئے ہیں، امید ہے “ہنومان” بچوں کے علاوہ ہر عمر کے لوگوں کیلئے خاصی دلچسپ ثابت ہوگی ـ V.G. سامنت نے اِس انیمیٹڈ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور مکیش کھنہ نے “بالغ ہنومان” کیلئے اپنی آواز دی، تاپاس رائیلا نے موسیقی کو ترتیب دیا تو شان اور سونو نگم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ـ

ہندو دھرم میں “ہنومان” کو Superhero کا خطاب حاصل ہے اور انکے بھگوان شری رام کی آرمی میں ایک “بہادر سولجر” مانے جاتے ہیں ـ

سہارا ون موشن پکچرس نے اِس انیمیٹڈ فلم پر کروڑوں روپئے خرچ کئے جبکہ اسکی مارکیٹنگ کیلئے بھی بہت زیادہ روپیہ خرچ کیا ـ اِس دیوالی تہوار کے موقع پر خاندان کے جملہ افراد کیلئے ہندی اور انگریزی زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم “ہنومان” ضرور دیکھنا چاہئے، بتایا جارہا ہے کہ “ہنومان” ہندوستان کی انیمیشن انڈسٹری کیلئے ایک نیا انقلاب ثابت ہوگی ـ