سیّارہ پر آخری پوسٹ
November 16, 2005اپنے بلاگ پر ایک نوٹس لگا دیا ہے تاکہ کوئی بھی میری پوسٹس پڑھنے سے قبل نوٹس ضرور پڑھ لیا کریں ـ آج ہی یہ خیال آیا، کیونکہ میری سبھی پوسٹ اردو سیّارہ پر بھی ظاہر ہوتی ہیں مگر میرے بلاگ پر جو نوٹس لگایا ہے، وہ یہاں سیّارہ پر نظر نہیں آتا اسلئے نوٹس لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ـ
میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بلاگ کے فیڈ کو بند کردوں تاکہ میری پوسٹ سیّارہ پر نہ جائے اور کسی کو میری پوسٹ پڑھنی ہو تو انہیں باقاعدہ میرے بلاگ پر آکر پہلے ضروری نوٹ پڑھنا ہوگا پھر وہ میرے بلاگ پر تشریف لاسکتے ہیں ـ
اِس بلاگ پر خود سے مخاطب ہوکر لکھنا شروع کیا تھا پھر بعد میں مختلف قسم کی تحریریں بھی لکھتا رہا ـ ہفتے میں ایک بار اردو سیّارہ پر بھی آتا رہوں گا تاکہ دوسرے اردو بلاگرز کی تحریروں سے مزید علم حاصل کرسکوں ـ