Archive for December, 2005

چھٹی پر

December 6, 2005

چھوٹی چکن

December 4, 2005

روزانہ آدھی رات کو اخبار کے دفتر سے ڈیوٹی کرکے گھر آکر کھانا کھانے کے بعد جب اپنے کمرے میں چلا جاتا پھر تھوڑی ہی دیر میں میری زور دار ہنسی کی آواز سنکر امّی گھبراتے ہوئے میرے کمرے میں آکر کہتیں: پاگل کہیں کا، ہر دن سونے سے پہلے پتلے (کارٹون فلمیں) دیکھ کر سوتا ہے ـ یہ اچھی بات نہیں، اب ٹی وی بند کرکے سوجا ـ ـ ـ

کارٹون فلمیں کسے پسند نہیں، گھروں میں ٹام & جیری دیکھ کر نانیاں بھی لوٹ پوٹ ہوجاتی ہیں ـ

لوگ بیکاری میں شعر و شاعری کرنا پسند کرتے ہیں، کیرم کھیلتے ہیں، گپ شپ بھی کرلیتے ہیں یا پھر سو جاتے ہیں ـ اگر میرے پاس کچھ فضول وقت ملجائے تو کارٹون فلمیں دیکھتا ہوں یا پھر خود اپنے کمپیوٹر پر چھوٹی موٹی انیمیٹڈ فلمیں بناکر ڈیلیٹ کر دیتا ہوں ـ

اسی ہفتے ریلیز ہونے والی چکن لِٹل جو کہ ایک 3D انیمیٹڈ فلم ہے، میرا خیال ہے یہ فلم بنانے میں جو خرچ آیا تھا، اسکا آدھا حصہ تو صرف پبلسٹی پر خرچ ہوا ہوگا ـ

مزید یہ کہ چکن لِٹل (آواز: زاک براف) سے جو توقعات تھیں مگر اِس بار Disney والوں نے مجھے مایوس کردیا ـ ایک ہلکی پھلکی کلاسیکل کہانی جسے ڈیجیٹلائز کیا گیا، جانوروں کو ایلیئنز (خلائی مخلوق) سے جنگ کرتے دکھایا گیا ہے، البتہ کامیڈی معقول رہی لیکن موسیقی میں کچھ دم نہیں تھا ـ ایسا لگتا ہے کچھ لے دے کر Disney والوں نے اِس فلم پر اپنا لیبل چپکا دیا ہے ـ خیر جو بھی ہو، فیملی کے ساتھ دیکھنے لائق کارٹون فلم بناکر میک ڈینڈل اسوقت خود کو ایک کامیاب ڈائریکٹر تصور کر رہے ہونگے ـ

آج جہاں ہر طرف برڈ فلو کا چرچا ہے، لوگ مرغی اور انڈے کا نام سنکر دور بھاگ رہے ہیں، ایسے موقع پر ایک چھوٹی چکن سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے ـ اسوقت ہالی ووڈ / بالی ووڈ میں بننے والی سبھی فلمیں ایک اچھے خاندان کیلئے غیر مہذّب مانی جاتی ہیں لیکن چکن لِٹل کو پوری فیملی کے ساتھ پر لطف ہوکر دیکھا جاسکتا ہے مزید

چکن لِٹل کی چند تصویری جھلکیاں

چکن لِٹل کے ویڈیو ٹریلرز یہاں اور یہاں

بلاگ کی دوسری سالگرہ

December 4, 2005

بلاگ کا تعارف

اِس بلاگ کو صرف وقت گذاری کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا مگر اب ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلاگ کا میرے ساتھ برسوں پرانا رشتہ ہے اور شاید تاحیات رہے گا ـ اردو میں بلاگنگ اسلئے کہ یہ میری مادری زبان ہے، اردو ٹائپنگ ایسے ہی شوقیہ سیکھ لیا ـ اردو اخبارات اور بچوں کی کہانیاں پڑھتے ہوئے اردو تلفظ میں کافی بہتری آئی اور اب اردو میں بلاگ لکھنے کے قابل بن گیا ـ مجھے افسانے، ناول اور شعر و شاعری کا بالکل شوق نہیں ـ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اردو کی ترویج میں کچھ نہ کچھ کرتا رہوں، تقریبا پانچ سال پہلے ہی اردو کے مختلف فونٹس بناکر کمپیوٹر پر گھما پھراتا رہا مگر اب یونیکوڈ کے آگے میرے بنائے ہوئے نستعلیق فونٹس ناکارہ لگنے لگے ـ فی الحال اِس بلاگ کو اپنے صحیح مقصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے بہت مزہ آ رہا ہے ـ

آج سے دو سال پہلے بلاگ کے بارے میں پتہ چلا پھر بلاگر پر اپنا بلاگ بنایا انگریزی میں کچھ بھی لطیفے کہانیاں وغیرہ لکھتا رہا ـ انٹرنیٹ پر تلاش کرتے ہوئے اردو بلاگنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں، زکریا اجمل کے بلاگ پر اردو بلاگنگ کے متعلق ٹیوٹوریل پڑھ کر مجھ میں بھی اردو بلاگ بنانے کا شوق آیا ـ مجھے یاد ہے اسوقت اردو میں بلاگ کرنے والے صرف چار یا پانچ لوگ تھے، اردو بلاگرز میں شاید چھٹواں نمبر میرا ہی ہے ـ آج تقریبا دو درجن سے زیادہ اردو کے بلاگز دیکھنے کو ملتے ہیں، امید ہے اردو میں بلاگنگ کی آسانی کو دیکھتے ہوئے آئندہ سالوں میں اردو بلاگرز کی تعداد سینکڑوں میں ہوگی ـ

عمیر سلام، زکریا، دانیال اور آصف ـ مجھے یاد ہے سب سے پہلے صرف اِن چاروں کے بلاگز پر اردو یونیکوڈ نظر آتا تھا ـ میں زکریا اور دانیال کا شکر گذار ہوں کہ اِن کے ٹیوٹوریلس اور بلاگ کے سورس فائلوں کو پڑھ کر اردو میں بلاگ کرنا سیکھا ـ اگر میں اپنے خیالات کو انگریزی میں لکھ کر پوسٹ کرتا تو اپنے ہی جان پہچان اور خاندان والوں میں (کچھ زیادہ ہی) مشہور ہوجاتا جو صبح و شام آن لائن بیٹھے رہتے ہیں، شکر ہے ان سب لوگوں کو اردو نہیں آتی سوائے میرے والدین کے ـ اردو میں بلاگ کرتے ہوئے تقریبا دیڑھ سال سے بھی زیادہ عرصہ گذر چکا ہے مگر اِس بلاگ کو شروع کئے دو سال مکمل ہوگئے جسکی وجہ سے میرے بلاگ کی یہ دوسری سالگرہ ہے ـ اور میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ پہلا ہندوستانی اردو بلاگر میں ہی ہوں ـ