Archive for February, 2006

اِن سے ملو - 12

February 28, 2006

یہ خدا ہے

مجاہدین کے سردار ملّا بخش کو زنجیروں میں جکڑے خدا کے حضور لایا، امریکہ نے الزامات لگائے یہ شخص خدا کے نام پر دنگے فساد کرواتا ہے، نوجوانوں کو بھڑکا کر اُن سے قتل و غارتگیری کرواتا ہے اور پھر اس کام کو خدا کی خوشنودی قرار دیتا ہے مزید یہ کہ اسکے آدمی (مجاہدین) پولیس انکاؤنٹر میں مارے جائیں تو انہیں شہید کہتا ہے ـ خدا کو ہنسی آئی: پتہ نہیں کس نمونے کو اٹھا لائے؟ اس کا حلیہ دیکھو یہ کہاں سے مجاہد لگتا ہے؟ چہرے پر عجیب جھریاں، پھٹے پرانے کپڑے، میل بھرے ناخن، سر پر گنبد نما پگڑی اور چھاتی تک داڑھی یہ تو سو فیصد فقیروں جیسا ہے ـ امریکہ نے بتایا مجاہدین کی یہی پہچان ہے ـ یہ لوگ پہاڑوں، جنگلوں، کھنڈرات یا پھر مزاروں کے آس پاس بسیرا کرتے ہیں ـ خدا غضب میں آگیا: میری عزت اور جلال کی قسم! کیوں رے ملّا تیری یہ مجال کہ میرے نام پر قتل و غارتگیری اور اِس پر جہاد کا لیبل ــــ یہ کونسا کاروبار ہے؟ امریکہ نے بتایا: یہ تو کچھ بھی نہیں، انکے سب سے بڑے سردار اُسامہ آج بھی فرار ہیں ـ اچانک ملّا چیخ اٹھا: ہاں میں مجاہد ہوں، قسم خدا کی مجھے چھوڑ دیا جائے ورنہ میرے مجاہدین دنیا کو جلا کر راکھ کردیں گے ـ خدا خوفزدہ ہوگیا: یہ تو سچ مچ مجاہد ہے اسکے اندر کوٹ کوٹ کر مجاہدانہ جذبات ہیں ـ خدا نے ملّا کو گلے لگایا پھر پاس بٹھایا اور اسکے کان میں کہا: اگر اُسامہ کا پتہ بتادے تو چار بوری گانجہ مفت پائے گا ـ ملّا لالچ میں آگیا: وہ تو بیچارے امریکی حکم پر چھپے ہوئے ہیں اور اُسکے ہر حکم کی تعمیل کیلئے سر جھکائے کھڑے رہتے ہیں ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

اور یہ شارجہ

February 25, 2006

ہممم ـــ سبق آموز ہے!

February 24, 2006

ہوڈونکڈ


دی لِٹل ریڈ رائیڈنگ ہوڈ کا دوسرا حصہ ہوڈونکڈ جو کلاسیکل کہانی کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے، انیمیشن میں نیا انداز فلم دیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے موسیقی بھی اچھی ہے ـ ٹیڈ ایڈورڈز اور کوری نے بچوں کیلئے ایک نئے انداز میں سبق آموز فلم بنائی جو کہ دکانوں سے ٹافیاں چرانے پر ہے ـ میرا خیال ہے یہ صرف بچوں کیلئے ہی نہیں بلکہ والدین اور بالغوں کیلئے بھی ایک اچھی فلم ہے ـ


مووی کا ویب پیج

مووی امیجس

بے موسم بارش

February 21, 2006

صبح کا حسیں سماں تھا، تقریبا پورا ایک گھنٹہ برائے نام بارش کی بوندیں ٹپکتی رہیں، سب کے چہرے کِھل اُٹھے، یہاں کے مکینوں نے سالوں بعد تھوڑی دیر کیلئے سوئٹر اور رین کوٹ پہن لیا ـ سڑکوں کے کنارے بارش کا پانی بکھرا ہوا، گاڑیاں چھینٹے اڑاتی دوڑ رہی تھیں سب کا دل کر رہا تھا اِس حسین صبح میں ڈانس کرے اچانک بارش کی بوندیں رُک گئیں، سڑکوں پر بہتا پانی سوکھ گیا گاڑیوں کے شیشے پر جمی ہوئی بوندیں بھی غائب ہوگئیں پھر تھوڑی دیر بعد سورج نے انگڑائی لی جیسے یہاں صدیوں سے بارش ہی نہیں ہوئی!

دبئی سے نمستے

February 16, 2006

شکر ہے حال ہی میں تھوڑی تھوڑی ہندی لکھنا اور پڑھنا سیکھ لیا مگر کسی ٹیوشن سے نہیں بلکہ انٹرنیٹ کی امداد خود سے سیکھ لیا ـ یہ اُردو زبان بھی کسی اسکول سے نہیں بلکہ گھر میں اپنے والد سے سیکھا تھا اور آج اپنے دماغ کو شاباشی دینی ہے کہ اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبانوں میں لکھ، پڑھ اور ٹائپنگ بھی کرسکتا ہوں ـ مجھ میں سیکھنے کا جنون ایسا سوار ہے کہ رات کو خواب میں بھی Html اور Java کی سکرپٹ کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتا رہتا ہوں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اپنے مشکل سوالوں کا جواب خوابوں میں ملجاتا ہے کیونکہ دن بھر دماغ میں کچھ ایسا ہی گھومتا رہتا ہے اور رات کو خواب میں کچھ ویسا ہی نظر آتا ہے ـ لکھاری حضرات بارہا لکھ چکے ہیں کہ ہندی/اُردو میں زیادہ فرق نہیں ہے، اور آج جب ہندی بلاگز یا ہندی اخبارات پڑھا تو مجھے بھی کچھ زیادہ فرق نظر نہیں آیا البتہ اتنا ضرور محسوس ہوا کہ اِن دونوں زبانوں میں فرق موجود ہے ـ

میرے انٹرنیٹ دوستوں کے علاوہ ساتھ کام کرنے والے سبھی ساتھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پروگرامنگ میں زبردست مہارت رکھتے ہیں، مگر میں ایسا شرمیلا انسان کہ کسی سے پوچھ کر سیکھنے کو عار محسوس کرتا ہوں ـ پتہ نہیں میرے دماغ میں ایسا کیا ہے کہ ہمیشہ کھوجنے اور پرکھنے کو دل کرتا ہے اور میرے اسی جنون کیوجہ سے آج تھوڑی بہت Html اور Java کو سمجھنے اور عمل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر گھنٹوں بیٹھ کر اپنی مشکلات کا حل نکال لیتا ہوں ـ میرے شروع زمانے سے یعنی جہاں کہیں بھی نوکری کیا اور سینئروں سے کچھ پوچھتا ہوں تو غلط یا مذاقیہ انداز میں جواب دیتے ہیں، مجھ میں یہ طئے ہے کہ جو بھی ہو خود سے کرنا ہے ـ کسی سے پوچھنے یا مانگنے اور مدد لینے میں بہت شرم آتی ہے یہاں تک کہ اپنے والدین سے بھی ـ

خیر، آج میں بہت خوش ہوں کہ انٹرنیٹ پر ہندی میں لکھنا اور ٹائپنگ کرنا سیکھ لیا ـ جیسا کہ میں نے اِس بلاگ کی شروعات انگریزی میں کیا تھا پھر اُردو بلاگنگ کا شوق جاگا اور تقریبا ڈھائی سالوں سے یہ بلاگ لکھتا آرہا ہوں ـ اسکے بعد مجھے ڈینش اور فرنچ سیکھنے کا شوق ہے پھر اِن زبانوں میں بھی بلاگ لکھوں گا ـ فی الحال میں نے اپنا ہندی بلاگ بنا ڈالا، اب اپنے نئے بلاگ کیطرف توجہ دینی ہے تاکہ ہندی میں لکھا پڑھائی سے اچھی مشق ہوجائے ـ میڈیا کی نظریں اتنی تیز ہیں کہ میں نے ابھی یہ ہندی بلاگ شروع کیا اور وہاں ہندی بلاگرز اور ہندی گروپ والوں نے مجھے شامل بھی کرلیا، تعجب ہے ـ