دبئی سے نمستے

شکر ہے حال ہی میں تھوڑی تھوڑی ہندی لکھنا اور پڑھنا سیکھ لیا مگر کسی ٹیوشن سے نہیں بلکہ انٹرنیٹ کی امداد خود سے سیکھ لیا ـ یہ اُردو زبان بھی کسی اسکول سے نہیں بلکہ گھر میں اپنے والد سے سیکھا تھا اور آج اپنے دماغ کو شاباشی دینی ہے کہ اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبانوں میں لکھ، پڑھ اور ٹائپنگ بھی کرسکتا ہوں ـ مجھ میں سیکھنے کا جنون ایسا سوار ہے کہ رات کو خواب میں بھی Html اور Java کی سکرپٹ کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتا رہتا ہوں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اپنے مشکل سوالوں کا جواب خوابوں میں ملجاتا ہے کیونکہ دن بھر دماغ میں کچھ ایسا ہی گھومتا رہتا ہے اور رات کو خواب میں کچھ ویسا ہی نظر آتا ہے ـ لکھاری حضرات بارہا لکھ چکے ہیں کہ ہندی/اُردو میں زیادہ فرق نہیں ہے، اور آج جب ہندی بلاگز یا ہندی اخبارات پڑھا تو مجھے بھی کچھ زیادہ فرق نظر نہیں آیا البتہ اتنا ضرور محسوس ہوا کہ اِن دونوں زبانوں میں فرق موجود ہے ـ

میرے انٹرنیٹ دوستوں کے علاوہ ساتھ کام کرنے والے سبھی ساتھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پروگرامنگ میں زبردست مہارت رکھتے ہیں، مگر میں ایسا شرمیلا انسان کہ کسی سے پوچھ کر سیکھنے کو عار محسوس کرتا ہوں ـ پتہ نہیں میرے دماغ میں ایسا کیا ہے کہ ہمیشہ کھوجنے اور پرکھنے کو دل کرتا ہے اور میرے اسی جنون کیوجہ سے آج تھوڑی بہت Html اور Java کو سمجھنے اور عمل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر گھنٹوں بیٹھ کر اپنی مشکلات کا حل نکال لیتا ہوں ـ میرے شروع زمانے سے یعنی جہاں کہیں بھی نوکری کیا اور سینئروں سے کچھ پوچھتا ہوں تو غلط یا مذاقیہ انداز میں جواب دیتے ہیں، مجھ میں یہ طئے ہے کہ جو بھی ہو خود سے کرنا ہے ـ کسی سے پوچھنے یا مانگنے اور مدد لینے میں بہت شرم آتی ہے یہاں تک کہ اپنے والدین سے بھی ـ

خیر، آج میں بہت خوش ہوں کہ انٹرنیٹ پر ہندی میں لکھنا اور ٹائپنگ کرنا سیکھ لیا ـ جیسا کہ میں نے اِس بلاگ کی شروعات انگریزی میں کیا تھا پھر اُردو بلاگنگ کا شوق جاگا اور تقریبا ڈھائی سالوں سے یہ بلاگ لکھتا آرہا ہوں ـ اسکے بعد مجھے ڈینش اور فرنچ سیکھنے کا شوق ہے پھر اِن زبانوں میں بھی بلاگ لکھوں گا ـ فی الحال میں نے اپنا ہندی بلاگ بنا ڈالا، اب اپنے نئے بلاگ کیطرف توجہ دینی ہے تاکہ ہندی میں لکھا پڑھائی سے اچھی مشق ہوجائے ـ میڈیا کی نظریں اتنی تیز ہیں کہ میں نے ابھی یہ ہندی بلاگ شروع کیا اور وہاں ہندی بلاگرز اور ہندی گروپ والوں نے مجھے شامل بھی کرلیا، تعجب ہے ـ

2 Responses to “دبئی سے نمستے”

  1. Geeta Says:

    So what was your primary language of instruction at school or you never went to one as you are a self learner ;).

  2. شعیب صفدر Says:

    خوب !!!!

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.