Archive for March, 2006

اِن سے ملو ـ 15

March 30, 2006

یہ خدا ہے

یوں تو خدا کی نیت سے سبھی واقف ہیں جلسے اور جلوسوں کی عظیم مملکت فلسطین سے نظریں ہٹا کر اب خدا کو کیا سوجھی، خود امریکہ کو ایران پر ترس آنے لگا ـ سعودی عرب کے تہہ خانے میں پاکستانی میزائل دانوں کے مشاغل، خدا کو یہ اُمید ہرگز نہیں تھی ـ امریکہ نے مثال کے ساتھ خدا کو تسلّی دی سو دن کا چور ایک دن ضرور پکڑا جاتا ہے ـ افغان اور عراق دونوں عذاب میں مبتلا اور اب ایران بھی خدا کے غضب سے زیادہ دور نہیں پھر اسکے بعد پاکستان کا بھی نمبر آئے گا جسے اُسامہ کے بارے میں جوابدہ ہونا ہے ـ خدا کو صرف وہی پسند ہیں جو امریکہ کو بادشاہ تسلیم کرے ورنہ پاکستان کو نظرِ رحمت سے دیکھنا خدا کو گوارا نہیں ـ تیل سے مالا مال چکنے اور موٹے عربوں کی یہ مجال، خدا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غوری کے بے غیرت میزائلوں کو اپنے تہہ خانے میں چھپا رکھا ہے ـ خدا کے فرشتے (سیٹیلائٹس) کبھی جھوٹ نہیں بولتے وہ تو شکر ہے جرمن میگزین کا جس نے اِس کی مخبری کی ـ اب کرے تو کیا کرے، ایران پر حملہ یا سعودی عرب اور پاکستان کے خفیہ کارناموں پر تحقیقات؟ خدا خود کنفیوژ ہے، ایسے میں امریکہ کی رائے سے بہتر خدا کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ـ سعودی حکومت کو تباہی کا سامان بنانے کی کیا ضرورت جبکہ اُسکا سب سے بڑ اسائبان امریکہ زندہ ہے اور اُس پر پاکستان کو تباہی پیدا کرنے کیلئے سعودی عرب کا امداد بھیجنا خدا کی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے جیسا ہے ـ پریس میڈیا کو بلواکر خدا نے اعلان کیا: میری عزت اور جلال کی قسم، خدا مرا نہیں ابھی زندہ ہے ـ بڑے تو بڑے اب بچے بھی تباہی کا سامان بنانے لگے، کوئی کُھل کر تباہی مچا رہا ہے اور کوئی ہمارے پیٹھ پیچھے ـ ایک دن تم سب تباہ ہوجاؤ گے اور میرا یقین ہے تم لوگ اپنے خدا کو بھی تباہ کردو گے، دنیا سے واپس آسمان بھی چلا جاؤں تو مجھے پانے کے چکر میں عرش تک میزائل مارو گے تم انسانوں کی ذہنیت ایسی کہ اعتبار کرنا مشکل ہے ـ کاش میں آدم کو نہ بناتا کہ ایک دن اُسکی اولاد اُس کے بنانے والے کو ہی مار دے ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

xara 3D پر ایک نظر

March 27, 2006

ویب سائٹس اور بلاگز پر جاذب نظر ٹائٹلس لگوانا ہر کسی کو پسند ہے تاکہ اپنے الیکٹرانک صفحے پر مزید چار چاند لگیں ـ اکثر ویب ڈیزائنرس معمولی نوعیت اور خوش رنگ گِف تصاویر یا پھر بٹن اور مینو بار بنانے کیلئے xara سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں کیونکہ اِس میں کسی بھی object کو متحرک (انیمیٹ) کرنے کیلئے صرف ایک منٹ درکار ہے ـ اِس سافٹویئر میں logos، ٹائٹلس، ہیڈ لائنس کے علاوہ bottons بنانا بہت آسان ہے ـ ویسے تو انٹرنیٹ کے جنگل میں گِف انیمیشن کے بے شمار سافٹویئرس موجود ہیں، اسوقت xara 3D کی قیمت 44.99 US ہے علاوہ ازیں پندرہ دنوں کا ٹرائل ورژن بھی دستیاب ہے اسکے علاوہ ہمیشہ کیلئے مفت خوری بھی مہیا ہے یعنی xara کی سائٹ پر سبھی سافٹویئر موجود ہیں ـ آن لائن رہتے ہوئے تیار شدہ اور خود کار انیمیٹر فلٹرس کا استعمال کرتے ہوئے صرف ایک منٹ میں اپنی پسند کا ٹیکسٹ انیمیٹ کیا جاسکتا ہے جسے گِف فارمیٹ میں تبدیل کرکے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرسکتے ہیں ـ اِس سافٹویئر میں دوسری بہت خوبیاں بھی ہیں جیسے اپنی پسند کا تھری ڈی Screen Saver اور تصویروں پر اسپیشل افیکٹس وغیرہ ـ ـ ـ ـ

ٹائپ کرو اور بناؤ اپنے نام کی انیمیشنس

xara 3D گیلری سے چند نمونے
















گوگول پیجز پر میرا صفحہ

March 24, 2006

گوگل والوں نے میری گذشتہ پوسٹ پڑھ لی اور مجھےگوگل پیجز پر اپنا صفحہ بنانے کے لئے خوش آمدید کہا -

http://shuaib.shuaib.googlepages.com/home

گوگل پیجز

March 22, 2006

اُمید تو یہ تھی gmail اکاؤنٹ رکھنے والوں کو ہی گوگل پیجز تک سب سے پہلے رسائی حاصل ہوگی ـ میرے چند یار دوستوں کو Google Pages میں انٹری مل گئی ـ گوگل سے بہت سارا مفت مال پالیا جو سبھی فائدے مند ہیں ـ مختلف فری سائٹس پر اپنے نام کی تقریبا آٹھ ـ دس ویب سائٹس آویزاں ہیں پھر بھی مفت خوری ایسی کہ اب گوگل پیجز کا انتظار ہے ـ گوگل والوں بار بار میل کرنے کے بعد جواب دیا تمہارا نمبر بھی جلد آئے گا، تب تک گوگل پیجز کے Discuss فورم میں آتے جاتے رہنے کو کہا ہے ـ


اِن سے ملو - 14

March 21, 2006

یہ خدا ہے

اب خدا کی آزمائش کا وقت آچکا جب عوام نے اسکا امتحان لینا چاہا ـ قوموں کے اختلاف کے باوجود خدا کو اس آزمائشی مرحلے سے گذرنا پڑا دوسری طرف امریکہ نے خاموشی اختیار کرلی ـ عوام کے سوالات خدا کو نیزوں کی طرح چبھنے لگے جیسے دونوں کے بیچ جنگ چِھڑ چکی ہے ـ دنیا کی سبھی قومیں خدا سے ناراض ہیں انکے اولیاء اور بزرگان کے دور میں آرمسٹرانگ جیسے شخص کا وجود کیوں نہیں تھا؟ کاش بل گیٹس پرانے زمانے میں ہوتے تو آج وہ بھی پیامبر کہلاتے ـ خدا کے فرشتوں میں سائیکل بنانے جیسی صلاحیت نہیں ورنہ کیا ضرورت تھی ہمارے بزرگان مہینے بھر خچروں پر سفر کرتے نہیں تھکتے ـ شکر ہے اب ایسی خرافات نہیں ورنہ آج کے دور میں سبھی پیامبر گورے اور امریکی ہوتے اور وکّی پیڈیا پر انکی مقدس کتابوں میں ترمیم کی گنجائش بھی ملجاتی ـ اب یہ طئے ہے نئی روایت کو ترتیب دیا جائے اور امریکہ کو پیمبری سونپی جائے چونکہ آج ساری دنیا اسی کے آگے سر جھکاتی ہے، مقدس کتاب کی ضرورت نہیں ویسے امریکی قول سے کسی کو انکار بھی نہیں ـ آج ساری دنیا امن کو دھونڈ رہی ہے اور امریکہ سے بہتر امن کا پیامبر دوسرا کوئی نہیں افغانستان اور عراق دونوں کا مختلف ماحول اُسکی تازہ مثالیں ہیں ـ عربوں نے قیاس ظاہر کیا یوں ہماری تاریخ مٹی پلید ہوسکتی ہے البتہ تازہ ہوا آنے کی امید ہے ـ مانا کہ خدا کی عظمت کا کوئی ثانی نہیں مگر ہم انسانوں کو مذہبوں میں بانٹنا اُسکی عظمت کو گوارا نہیں ـ خدا کی یکلخت خاموشی اُسکی قدرت پر سوالیہ نشان ہیں اُسکے عجیب قصے اب لائیو نشر نہیں ہوتے ـ ہوسکتا ہے وہ دنیا کا نظام چلانے والا واحد ہو مگر دیکھنے میں امریکہ بھی پچاس فیصد برابر حصہ دار ہے یا پھر خدا کی نقل کرتا ہے ـ امریکہ کے کارناموں سے خدا بالکل ناراض نہیں حالانکہ اُس نے خدا کی اجازت کے بغیر افغانستان اور عراق پر حملہ کیا تھا اب ایران اور شام کی دعائیں بھی بے سود نظر آتی ہیں ـ فی الحال عوام کنفیوژن کا شکار ہیں خدا کو دنیا میں ابھی آنا تھا؟ اگر ہزار سال پہلے آجاتا؟ لوگ اس سے ٹیکنالوجی مانگتے، گھوڑوں اور خچروں پر سفر کرنے والے جدید طرز کی سواریاں مانگتے اور بیچارے خدا کے پاس علاء الدین کا چراغ تو نہیں کہ وہ لوگوں کے ارمان پورے کرسکے؟ کاش خدا کے فرشتوں میں آرمسٹرانگ جیسا شخص ہوتا تو سینکڑوں زمانے پہلے ہمارے بزرگان بھی ہوائی جہاز کے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے تھے ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی