اِن سے ملو ـ 24
یہ خدا ہے
حزب اللہ نے اسرائیل کے صرف دو دانت کیا توڑے وہ تو پلٹ کر لبنان کے حلق میں اپنا ہاتھ اُتار دیا، خدا کو بھی یہی انتظار ہے کہ کب ایران اور شام اپنا منہ کھولے اور اُنکے حلق میں بھی ہاتھ ٹھونسے اور خدا جانتا ہے دونوں ملک اندر ہی اندر منہ میں کُٹکُٹاتے ہوئے خدا پر گندی گالیاں کوسنے میں مصروف ہیں ـ پیچھے سے سعودی عرب نے بھی پُھسپُھسایا کہ امن قائم رکھو ـ خدا نے عربوں کو ڈانٹا: خاموش، ورنہ تمہاری پول کھولدیں اور تمہیں اپنا منہ چھپانے کیلئے خدا کا آشرم تک نصیب نہ ہو ـ دور سے اُنگلی نچانے والے کوریا کو دیکھ کر خدا نے ٹھان لی کہ وقت آنے پر اُسے بھی قسطوں میں جگانا ہے ـ پہلی بار خدا نے نہانے کا پروگرام بنایا حالانکہ وہ جانتا ہے اگر نہ بھی نہائے تو پاک ہے، دنیا میں آنے کے بعد یہاں کے ریت و رواج اور امریکہ کے اُکسانے پر بالآخر خدا نے نہانے کا ارادہ کر ہی لیا اور سمندر میں اتنی زور سے چھلانگ ماری کہ دو سے تین میٹر اونچی لہروں نے انڈونیشیا کے کئی لوگوں کو آخری بار نہلایا ـ غریب کی آہیں، دنیا اتنی بڑی ہے اور خدا کو اِس غریب ملک کے دامن میں ڈُپکی مارنا تھا کہ جاوا شہر میں ہلچل مچ گئی ـ غریب انڈونیشیائی، اِنکے پاس اسوقت بد دعا کے سوا اور کچھ ہے بھی نہیں، پہلے سے انکی جھولی میں ڈھیر ساری آفتیں اور اُس پر ایک اور آفت؟؟ نہا دھونے کے بعد خدا واپس کام پر لوٹا، اسرائیل پہنچتے ہی لبنان پر دوبارہ توپ بازی شروع کردی ـ اب وہ نشانہ اندازی میں اِتنا پکّا ہوگیا کہ دور سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی نشانہ بنانا آسان ہے ـ فی الحال ساری دنیا خدا کی حمد و ثنا کر رہی ہے پھر بھی خدا کی حیرت کہ یورپی یونین ابھی تک چُپ ہے ـ ـ جاری
باقی پھر کبھی
July 21, 2006 at 7:42 pm
سوائے بکواس کے کچھ نہیں لکھا ھے اپنے آپ کو کیا سمجھتے ھو مجھے تو یقیقن کوئی شیطان ھندو لگتے ھو دوبارہ ایسی بکواس مت لکھنا نام خدا کا لے کر کافروں جیسی کرتوتیں دکھا رہے ھو شرم آنی چاھئے۔جان بوجھ کر پاکستانی اور ھندوستانی مسلمانوں میں نفرت پھیلانے کی گھٹیا کوشیش ھے لیکن ایسا ھو گا نہیں یاد رکھنا
July 22, 2006 at 7:29 am
Shoaib,
Nice work!!
Paki Muda,
If it’s rubbish then don’t read it ;).