Archive for the ‘اعلانات’ Category

سرکاری اُردو ٹی وی چینل

August 14, 2006

ہر کسی کو اپنی زندگی میں کچھ کرنے کی خواہش ہوتی ہے ـ ہمارے راشٹرپتی عالیجناب عبدالکلام صاحب، جنہیں بچپن سے اپنے وطن کی خدمت کرنے کی خواہش تھی اور وہ اپنے نیک مقصد میں کامیاب رہے ـ اور مجھے بچپن سے گرافک کا شوق تھا، اِس میں ڈپلومہ کے بعد آج صبح و شام صرف گرافک پر کام کرتا ہوں ـ اسکے علاوہ ایک اور خواہش بھی ہے کہ اگر دولت ملے تو مابدولت اپنے ٹیلیویژن چینلس بھی براڈکاسٹ کریں گے اور ایک اُردو ٹی وی چینل بھی ہوگا ـ پتہ نہیں مابدولت کا یہ خواب کب پورا ہوگا ـ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج آخرکار بھارت سرکار نے اُردو ٹیلیویژن چینل دُوردرشن اُردو شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ـ جب بنگلور میں نوکری کر رہا تھا، تو ہمارے باس نے بھی اُردو ٹی وی چینل شروع کرنے کی سوچی اور تبھی ہم نے خوشی اور جوش میں آکر ملٹی میڈیا میں ڈپلومہ کیلئے جوائن کرلیا ـ مگر اسپانسرس میں اختلاف ہوگیا کہ اِس ٹی وی چینل کو خالص اسلامی بنائیں گے کیونکہ بھارت میں ایک بھی اسلامی ٹی وی چینل نہیں ہے، اور کچھ دوسرے اسپانسرس بھی اڑ گئے چونکہ اُردو چینل کا بیڑا اُٹھایا ہے تو یہ خالص اُردو انٹرٹینمنٹ چینل ہی بنے گا کیونکہ اسلامی چینل میں کوئی اشتہار نہیں دیتا اور یہ چینل اشتہار کے بغیر نہیں چلتا ـ اور پھر وہ ٹیلیویژن چینل شروع تو نہیں ہوا مگر ہمارا ملٹی میڈیا ڈپلومہ کمپلیٹ ہوگیا اور دل میں ٹھان لی کہ مابدولت کے پاس کچھ دولت آجائے تو پھر اُردو تو کیا، بھارت کے سبھی زبانوں میں اپنا ٹیلیویژن چینل ہوگا ـ اِس سے پہلے کہ ہم اپنا اُردو ٹی وی چینل شروع کرتے بھارت سرکار ہم سے آگے نکل گئی اور 15 اگست 2006 سے ’’دُوردرشن اُردو‘‘ براڈکاسٹ ہونے کی خوشخبری سنائی ـ اب تو ہم اِس سرکاری چینل کو اپنا ہی سجھیں گے ـ

اب انگریزی میں بھی

July 24, 2006

آج سے تقریبا دیڑھ سال قبل یعنی 11 اکتوبر 2005ء کو پہلی بار ’’خدا سے ملو‘‘ عنوان کے تحت ایک تحریر پوسٹ ہوئی جس پر اُردو سیارہ کے چند ارکان نے اعتراضات کئے اور یہ تحریر لکھنے والے موصوف کو تھوڑی سی شرمندگی محسوس ہوئی کیونکہ اعتراض کرنے والوں میں چند پڑھے لکھے بزرگان بھی شامل تھے اور اُنکی دل آزاری کرکے موصوف سچ مچ شرمندہ ہوگئے اور فورا معذرت چاہی جس پر بزرگان نے نصیحت کے ساتھ خاموشی اختیار کرلی ـ

اور جب موصوف نے اپنی اعتراض والی تحریر کو دس مرتبہ پڑھا تو وہ بھڑک اُٹھے کیونکہ انکی اُس تحریر پر معذرت چاہنے جیسی کوئی بات نہیں تھی اور فورا اعتراضی تحریر کی دوسری قسط ریلیز کردی جس پر پھر سے سیارہ کے ارکان نے موصوف کو آڑے ہاتھوں لیا اور موصوف کی ذہنیت کو شیطانی دماغ کے علاوہ اور بہت نام دیئے ـ مگر موصوف تو موصف نکلے، کیونکہ وہ جانتے ہیں اُنکی قسطوں میں گندی چیزوں جیسی واہیات اور بکواس نہیں ہے جس پر کوئی اعتراض ہو ـ اور پھر انہوں نے ایک کے بعد ایک قسط وار تحریریں لکھ کر پوسٹ کرنی شروع کردیں ـ یہ کام موصوف نے غصّہ میں آکر نہیں بلکہ جو احباب موصوف کے بلاگ پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں یا پھر وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے اُن لوگوں نے موصوف کو میل بھیج کر ہمت افزائی کی ’’خدا‘‘ کی قسطوں کو خوب سراہا اور داد دی ـ

جب موصوف نے دیکھا کہ انکے بلاگ پر بالراست آمدنی ہو رہی ہے تو انہوں نے پہلی فرصت میں اُردو سیارہ کیلئے اپنی بلاگ فیڈ کو بند کردیا تاکہ جس کی مرضی وہ یہاں آکر پڑھے ـ موصوف کو برابر میل آرہی تھیں کہ اِن کا بلاگ چند دوسرے براؤسرز پر نہیں کھلتا اور وہ موصوف کی قسطیں پڑھنے سے بھی قاصر ہیں، پھر موصوف نے اپنی بلاگ فیڈ سیّارہ کیلئے دوبارہ کھول دی اور نئے بلاگرز نے جب موصوف کی قسط پڑھی تو آگ بگولا ہوگئے اور خوب واویلا مچایا ـ موصوف تو ٹھہرے شریف آدمی اسلئے بھونکنے والے پر توجہ نہیں دی ـ سیارہ کے سبھی بزرگ ارکان موصوف کے خیالات سے اچھی طرح واقف ہیں اور موصوف کو بھی ان بزرگان کے صبر کا احساس ہے ـ

جناب موصوف نے ’’خدا سے ملو‘‘ کی چند اُردو قسطوں کا ترجمہ اپنے ہندی بلاگ میں آزمائشی طور پر پوسٹ کر دیا تو وہاں ہندی بلاگرز گروپ نے کافی سراہا ـ بہت سے ہندی بلاگرز نے موصوف کی قسطوں پر پوسٹ لکھے اور اِسکی خوب چرچا کی اور آج بھی موصوف کی قسطوں کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اسکے علاوہ ایک ہندی فورم میں موصوف کی قسطوں پر بحث و تکرار چلتی رہتی ہے ـ اِس وقت موصوف کے اکثر قارئین کا اصرار ہے کہ اِن خوبصورت قسطوں کو انگریزی میں بھی لکھنا چاہئے ـ مگر موصوف پہلے سے اُردو ہندی ٹائپ کرتے تھک چکے ہیں، فی الحال پرانی قسطوں کے انگریزی ترجمہ کا کام دو احباب نے قبول کرلیا ہے ـ جب چند قسطوں کا انگریزی ترجمہ ہوجائے پھر ’’خدا سے ملو‘‘ کی قسطیں اُردو، ہندی کے ساتھ بہت جلد انگریزی میں بھی پڑھنے کو ملیں گی ـ

خدا کا خلاصہ

July 19, 2006

اُردو کی بقاء کیلئے بنائے گئے اُردو ویب آرگ نے بہت ہی کم عرصے میں اتنی کامیابی حاصل کی ہے کہ اب اسکی اور کامیابی کیلئے کسی اُمید کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپنی کامیابی کے منازل خود طئے کرے گا اور اسکے لئے اب زیادہ محنت کی ضرورت بھی نہیں جتنی کہ شروعات میں بیلنی پڑی ـ اُردو سیارہ جہاں کمیونٹی کے سبھی ارکان کی تحاریر بغیر کسی قُل پڑھنے کے دکھاتا ہے، بغیر وضو کئے یہاں مختلف تحریریں پڑھنے کو ملتی ہیں ـ اردو زبان کسی مذہب کی پیداوار تو نہیں مگر اسکی عبارت عربی زبان سے میل کھاتی ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اُردو بھی ایک مقدس اور مذہبی زبان ہے ـ

بلاگنگ آزادی اظہار کیلئے ایک نیا ہتھیار ہے، جس کو غزلیں لکھنی ہیں وہ لکھے اور جس کو جو چاہے واہیات لکھے مگر یہ امید نہ رکھے کہ کوئی اُسکی تحریر پڑھے تو تسلّی ملے ـ انٹرنیٹ پر بلاگز کی تعداد کروڑوں میں ہے اور کسی کے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ وہ ہر ایک کی واہیات اور بکواس پڑھے ـ اسی لئے کمیونٹی بنائی جاتی ہے تاکہ لمبی مسافط طئے کرنے کی بجائے صرف ایک صفحے پر سبھی ارکان کی تحاریر نمایاں ہوں اور اِس صفحے پر وزٹ کرنے والا صرف شاعروں کی پڑھے یا دوسروں کی بکواس پڑھ لے اُسکی اپنی مرضی ـ

بلاگنگ اور وِکّی پیڈیا دونوں ایسے سیارے ہیں جہاں ہر کوئی آزادی کے ساتھ اپنی مرضی کا بائبل، گیتا اور قرآن لکھ سکتا ہے مگر صرف اپنے لئے نہ کہ دوسروں کو بھڑکانے کے واسطے ـ آج انٹرنیٹ ایک ایسی جگہ جو تمام مذہبی اختلافات سے پاک ہے مگر یہاں دنیا کو تباہ و برباد کرنے کا مواد مل سکتا ہے ـ شکر ہے کہ اُردو سیارہ میں شامل ہونے کیلئے اپنا مذہب اور سوچ بتانے کی کوئی ضرورت نہیں ورنہ یہاں پڑھنے کیلئے صرف اجمل صاحب اور افضل صاحب کی تحریریں نظر آتیں ـ یہ اُردو کا آزاد سیارہ ہے جہاں سبھی ارکان کی تحریریں ظاہر ہوتی ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو اور اُسکی سوچ جیسی بھی ہو، وہ اُردو سیارہ میں خوش آمدید ہے مگر بشرط یہ کہ اُسے اُردو آنی چاہئے ـ اور اُردو لکھنے کے بعد یہ امید نہ رکھے کہ سبھی ارکان اُسے پڑھیں ـ

خدا سے ملو

یہ ایک آزاد خیال کی سیریز ہیں، جو حالاتِ حاضرہ کو مدّنظر رکھ کر لکھی جا رہی ہیں نہ کہ کسی خاص مذہب کو نشانہ بنانے کیلئے ـ اب موقع ملا کہ خدا کا خلاصہ کر دیا جائے ورنہ کم سمجھ اور ناسمجھوں کے ذہن میں کوئی اور خدا کا خیال ہے ـ اِس آزاد خیال نے اُس شخص کو خدا بنایا ہے جو G 8 جیسے طاقتور ملکوں کے پیچھے کارفرما ہے نہ کہ کسی خاص مذہبی خدا کو ـ اور لکھنے کا انداز ایسا کہ جس کو سمجھ میں آئے وہ حیرت میں پڑے اور جو نا سمجھا اُسکی غیرت جاگے ـ ایک بات تو طے ہے ساری دنیا مانتی ہے کہ اس دنیا کو چلانے والا ایک مالک ایک خالق ایک رزاق ہے اور یہ آزاد خیال بھی اِسی مالک خالق رزاق پر ایمان رکھتا ہے ـ یہاں اور خلاصہ کرنے کی ضرورت نہیں ورنہ سمجھداروں کی سمجھ سے بھی باہر ہے ـ بھلا ہو اُس شخص کا جو اِس آزاد خیال کو یہ تحریر لکھنے پر مجبور کیا ـ

پہلا ہندی بلاگر میٹ

July 18, 2006

بلاگنگ کا شوق ایسا کہ فضول کاموں سے فرصت ملجاتی ہے، کوئی بلاگر دن میں چار پوسٹ لکھ دے اور کوئی ہفتے میں ایک بار ـ کئی بلاگرز ایسے بھی ہیں جو روزانہ لکھنے کے باوجود کسی وجہ سے بلاگنگ کو ہی خیرباد کہہ کر ہمیشہ کیلئے لکھنا چھوڑ دیا ـ آج انٹرنیٹ پر دیکھا جائے تو ہندی بلاگز کی تعداد 600 سے تجاوز ہے مگر افسوس کہ روزانہ لکھنے والوں کی تعداد 200 بھی نہیں ـ ہندی بلاگ کمیونٹی کیلئے یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ پچھلے دنوں مائکروسافٹ انڈیا نے دو بلاگرز کو بہترین ہندی بلاگرز کا پُرسکار دیا اور اسی کے ساتھ بھارتی اخباروں نے ہندی بلاگ کمیونٹی پر مختلف مضامین لکھے اور کمیونٹی کے کارناموں کو خوب سراہا ـ دوسری طرف CNBC انڈیا ٹیلیویژن نے اپنے لائیو نشریات میں ہندی بلاگنگ پر پروگرام بھی نشر کئے جس میں بہت سارے ہندی بلاگرز بھی مدعو تھے ـ

ہندی بلاگرز میٹ

ہندی بلاگ کمیونٹی کے روشن ستارے جناب جتیندر چودھری (کمیوٹر پروگرامر، کویت) کی کاوشوں سے گذشتہ ہفتہ پہلی بار ’’ہندی بلاگر میٹ‘‘ کا اہتمام جئے پور میں کیا، جس میں بھارت کے علاوہ مختلف ممالک سے ہندی بلاگرز نے شرکت کی اور خوب سیر سپاٹہ بھی کیا یعنی اس جوڑ کو ’’ہندی بلاگرز موج مستی میٹ‘‘ کا نام دیا ہے ـ جناب امیت گُپتا (ہندی کمپیوٹنگ ماسٹر) نے اِس میٹ کی صدارت کی ـ سبھی بلاگرز نے پہلی بار ایکدوسرے ساتھی بلاگرز کو دیکھ کر بیحد خوشی کا اظہار کیا اور دہلی سے موج مستی کرتے ہوئے تاریخی شہر جئے پور پہنچے جہاں ہندی بلاگنگ، ہندی کمپیوٹنگ، ہندی کے نئے یونیکوڈ فونٹس، ہندی ادب و شاعری اور ہر سال ہندی بلاگرز کا باقاعدہ جوڑ وغیرہ پر بحث چلی ساتھ ہی عملی کام کیلئے ایک باقاعدہ ٹیم کو بھی تشکیل دیا جسکی تفصیل جتیندر چودھری صاحب کے بلاگ پر خود اپنے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے اور بھی تفصیل یہاں اور یہاں تصویروں اور ویڈیو کے ساتھ موجود ہے ـ

  • ہندی کمیونٹی
  • ہندی پلانٹ
  • ہندی فورم
  • ہندی بلاگرز
  • چند ہندی چِٹّھے (بلاگز)

    Mera Panna , Edher Udher ki , Duniya meri Nazar se

    HindiBlog , Hindini , Jugadi Links , Phursatia , Mirchi Saith

    Mumbai Blog , Udan Teshtri , Shuaib-hindi

    Kalpana , Aina , Shunya , Kahi Unkahi